ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی شہداء اور پاپوشنگر قبرستان میں قائد تحریک الطاف حسین کے والدین، بھائی ناصر حسین،بھتیجے عارف حسین اور شہید انقلاب سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرناصرجمال و اراکین رابطہ کمیٹی عامر خان ، احمد سلیم صدیقی اور سیدامین الحق نے حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ ۱۵؍شعبان شب بِرات کے موقع پرناظم آبادکے پاپوشنگراورشہداء قبرستان یٰسین آبادجاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والدین نذیر حسین، خورشید بیگم ،بڑے بھائی ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف شہیداورشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام شہداء حق کے قبروں پر حاضری دی ، پھولوں کے چادر چڑھائے اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، سیکٹرز یو نٹ کے ذمہ داران کے علاوہ ایم کیو ایم کے کارکنان بھی موجود تھے ۔بعدازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا کی جانب سے شب برات کے موقع پر یاسین آباد قبرستان میں زائرین کی شہولت کیلئے قائم کیے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور اور کارکنان سے ملاقات کی ۔