ایم کیوایم کے تحت مزار قائد اعظم کے سامنے ساجد قریشی شہید ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے سامنے اتوار کی شب PEACE FOR KARACHI...PEACE FOR PAKSTANکے عنوان سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات ، علمائے کرام ، تاجر ، صنعتکار ، وکلاء ، صحافی ، فنکار ،کھلاڑیوں، عمائدین و معززین شہر نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز 8، بجکر 10منٹ پر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے فوری بعد پاکستان کے قومی ترانہ کی ریکارڈنگ بجائی گئی جس پر تقریب کے شرکاء ادب و احترام کے ساتھ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے قومی ترانہ پڑھا ۔تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ناصر جمال ،اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، کھلاڑیوں ، فنکاروں ، ادیبوں، شعراء ، پروفیسر ، اساتذہ ، طلبہ و طالبات ، خواتین ، نوجوانوں ، بزرگوں ، علمائے کرام ، تاجروں، صنعتکاروں ، صحافیوں، خصوصی افراد ،شہداء کے لواحقین و عزیز واقارب نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی ، ان کے صاحبزادے وقاص قریشی اورپاکستان بھر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کی یاد میں ہزاروں شمعیں روشن کیں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت اور سلام تحسین پیش کیا ۔اس سے قبل ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال نے اراکین رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی اور پھولوں کے گہوارے رکھے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہر اور ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے ، ایم کیوایم کی جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوسی دعا بھی کی ۔تقریب کے اسٹیج کی اسکرین پر,REMEMBERING THE POPLE WHO BECAME VICTIMES OF TERRORISM IN PAKISTAN" "PEACE FOR KARACHI ....PEACE FOR PAKISTAN جلی حروف میں تحریر تھا ۔ تقریب میں صرف پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہراتے دیکھائی دیئے ۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انگریزی زبان میں "NO MORE TEARS NO MORE TERRORISM""I WANT LIVE""WHEN WILL THIS STOP""TERRORISM HAS HIJACKED MY COUNTRY"کلمات تحریر تھے ۔تقریب کے اندر لگائی گئی پینا فلکس کی بڑی اور مختلف اسکرینوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اب تک شہید ہونے والے حق پرست منتخب نمائندوں کے علاوہ صرف 3ماہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے 114ذمہ داران ، کارکنان اور سرکاری حراست سے لاپتہ ہونے والے 6کارکنان کی تصاویر ، ان کی شہادت اور گرفتاریوں کی تاریخیں جلی حروف میں درج تھیں ۔ تقریب سے قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار ، کھلاڑیوں ، علمائے کرام ، فنکاروں ، تاجر ، بزنس مین ، آرٹس کونسل اور صحافی شخصیات نے بھی خطاب کیااور دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ آخر میں معروف عالم دین علامہ جمیل راٹھور نے خوش و خضوع کے ساتھ اختتامی دعا کرائی ۔