Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پرکینیڈا کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے۔


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پرکینیڈا کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے۔
 Posted on: 6/23/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پرکینیڈا کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے۔
مظاہروں میں سنیٹربابرخان غوری، سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعودحسن سمیت ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران، کارکنان اورعام عوام کی بھرپور تعداد میں شرکت۔
ٹورنٹو۔۲۲جون، ۳۱۰۲ء
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھائی کی اپیل پر دنیا بھر میں ایم کیوایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے جوان سال بیٹے وقاص قریشی بھائی کی ٹارگٹ کلنگ پر احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں ایم کیوایم کینیڈا کے ذیرانتظام کینیڈا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا. جس میں ایم کیوایم کینیڈا کے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی عوام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ، مونٹریال، کیلگری ، ایڈمنٹن اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے ذمہ داران، کارکنان اور عوام نے احتجاج میں بھرپور حصہ لیا. اس موقع پر ٹورنٹو شہر میں ایم کیوایم کے سینیٹر بابر غوری بھائی، سینٹرل آرگنائزرآصف قاضی بھائی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعودحسن بھائی اور دیگر ذمہ داران نے مظاہروں میں شریک شرکاء سے خطاب کیا. 




12/25/2024 7:03:08 AM