Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، انکے بیٹے وقاص قریشی اور دیگر کارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، انکے بیٹے وقاص قریشی اور دیگر کارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 6/23/2013
رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، انکے بیٹے وقاص قریشی اور دیگر کارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے میں ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں، عہدیداروں اور ہمدرد پاکستانی نوجوانوں، بزرگوں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت 
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر Save Karachi, Save Pakistan,،’’ مہاجروں کی نسل کشی بند کرو‘‘ ، ’’ایم کیوایم پر ظلم بندکرو ‘‘ ،کے نعرے درج تھے
دہشت گرد آزادی کے ساتھ دندناتے پھر رہے ہیں لیکن انہیں گرفتار کرنے والا کوئی نہیں۔ سینیٹر نسرین جلیل
پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف ایک غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
مہاجروں کی نسل کشی ہورہی ہے، ہمیں تحفظ فراہم کرنے والا اور ہماری آواز سننے والا کوئی نہیں ۔طارق جاوید 
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام ایک پٹیشن بھی پیش کی گئی
تصاویر
لندن ۔۔۔ 23جون 2013ء
کراچی میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی ، انکے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی اوردیگرکارکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سر کاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں،عہدیداروں اور ہمدرد پاکستانی نوجوانوں ، بزرگوں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے میں پاکستان سے آنے والی ایم کیوایم کی سینیٹرمحترمہ نسرین جلیل، رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید،مصطفےٰ عزیزآبادی،ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش،جوائنٹ آرگنائزرفیض احمداوریوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچم اور جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے علاوہ شہیدرکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی ، وقاص قریشی شہیداور دیگرشہیدوں کی تصاویراٹھائی ہوئی تھیں۔انہوں نے مختلف پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل،گرفتاریوں، تشدد، دہشت گردی ،مذہبی انتہاپسندی اورطالبان کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔بعض پلے کارڈزپر save Karachi, save Pakistan,،’’ مہاجروں کی نسل کشی بندکرو ‘‘ ، ’’ایم کیوایم پر ظلم بندکرو ‘‘ اوردیگرکلمات تحریرتھے۔مظاہرین کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی دہشت گردی اورمظالم کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ نسرین جلیل نے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کاتسلسل کے ساتھ بہیمانہ قتل کیا جارہاہے،دہشت گرد آزادی کے ساتھ دندناتے پھررہے ہیں لیکن انہیں گرفتارکرنے والا کوئی نہیں ہے اورعوام خودکو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگریہ سلسلہ یونہی چلتارہا توعوام کے جذبات کوقابومیں رکھنامشکل ہوجائے گا۔انہوں نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے بھی کہاکہ وہ پاکستان میں اس ظلم کے خلاف آوازبلندکرے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنااثررسوخ استعمال کرے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساجدقریشی ایم کیوایم کے تیسرے رکن سندھ اسمبلی ہیں جنہیں دہشت گردوں نے بیدردی سے شہیدکیاہے اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گرد وں نے میڈیاکے ذریعے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی،ان دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی سب کومعلوم ہیں لیکن پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کواغواکرکے سفاکی سے قتل کررہے ہیں لیکن وہ بھی آزاد ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوہی گرفتارکرکے سرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا جارہاہے، جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف ایک غیراعلانیہ ریاستی آپریشن کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کی نسل کشی ہورہی ہے لیکن ہمیں تحفظ فراہم کرنے والا، ہمیں انصاف دینے والا اورہماری آوازسننے والاکوئی نہیں ہے ۔ یہ کھلا ظلم ہے اوراس ظلم کوبندہونا چاہیے۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کہ وہ پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے تشدد اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے خلاف آوازبلندکرے۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش نے بھی خطاب کیااورحکومت برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے بہیمانہ قتل اور ریاستی تشدد کی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرانے میں اپنااثررسوخ استعمال کرے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی سینیٹرنسرین جلیل، رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹرسلیم دانش اورجوائنٹ آرگنائزرفیض احمدنے 10ڈاؤننگ جاکر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کے نام ایک پٹیشن بھی پیش کی جس میں ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی، ان کے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی اوردیگرکارکنوں کے بہیمانہ قتل اور تشدد کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں اوران مظالم کوبند کروانے کی اپیل کی گئی تھی۔ 


12/25/2024 6:45:09 AM