Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
چیئرمین عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کا قیمتی لہو ضرور رنگ لائے گا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے چیئرمین عظیم احمد طارق شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کوان کی لازوال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے اورکہا کہ عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گااور حق پرستی کی تحریک ایک دن ضرور منزل پر پہنچ کردم لے گی۔
Read More    Posted on: 01 May 2013
پاکستان میں انتخابات کے نام پر جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت اور انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی سازش کا حصہ ہے
ڈاکٹر فاروق ستار، رحمن ملک اور شاہی سید کی ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس
متحدہ قومی موومنٹ ،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی نے کہاہے کہ جوکچھ اس ملک میں ہورہاہے وہ جمہوریت اورانتخابات کوہائی جیک کرنے کی سازش کاحصہ ہے،اگر عالمی طاقتوں نے اس سازش کانوٹس نہیں لیاتواس کامطلب ہے کہ وہ بھی اس سازش کاحصہ ہیں،عالمی طاقتیں2014ء میں اپنی واپسی کیلئے ایسا راستہ تلاش کررہی ہیں جس سے یہ خطہ مزیدکمزوراورغیرمستحکم ہو۔انہوں نے کہاکہ ایک غیرمنصفانہ اورجانبدارانہ انتخابات کی طرف پاکستان کولیجایاجارہاہے ،پاکستان میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہورہاہے اورپروطالبان پرائم منسٹرلاکرپاکستان توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان کوبچاناہے توانٹی طالبان قوتوں کوآگے لاناہوگا۔

Read More    Posted on: 30 Apr 2013
بندوق اور بموں کے زور پرعوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیاجارہا ہے ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ جاری قتل کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں گزشتہ رات ایم کیوایم کے دوکارکنوں ندیم اجمیری اور محمد منظور کے قتل کے چند ہی لمحوں بعد نادرن بائی پاس کے نزدیک خدا کی بستی میں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن آفتاب عالم کو انتہاء پسند دہشت گردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا۔
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانندہوتاہے جس کی شراکت و شمولیت کے بغیر معاشرے کی تعمیروترقی ناممکن ہے ۔یہ بات انہوں نے یکم مئی ’’محنت کشوں کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی ۔
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے خلاف امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں 4 مئی کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی کی سربراہی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے ذریعے لبرل اور معتدل سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔ 
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیر اہتمام 2 مئی کو سڈنی شہر میں کراچی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخوا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے
ایم کیوایم آسٹریلیاکے ذمہ داران اور کارکنان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے روشن خیال اور اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف کھلی گھناؤنی سازشیں شروع کردی ہیں اور ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو انتخابی عمل سے بزور طاقت روکنے کا عمل واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت دائیں بازو کی جماعتوں کو الیکشن میں کامیاب کرانے کے گھناؤنے منصوبے پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے ۔
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن آفتاب احمد کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موونٹ کے قائد جنب الطاف حسین نے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن شہادت پر گہر ے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیا ن میں جنا ب الطا ف حسین نے شہید کے سو گوا ر لو حقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہاکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں 
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن آفتاب احمد کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم سرجانی سیکٹر کے کارکن آفتاب احمد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر کا امن خراب کرکے انتخابی ماحول کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں میں اب تک 
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
حیدرآباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے دو کارکنوں ندیم اجمیری اور منظور احمد کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے دوکارکنوں ندیم اجمیری اورمنظوراحمد کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دنوں حیدرآبادمیں ہی ایم کیوایم کے نامزد امیدوار فخرالاسلام کواسی طرح گولیاں مار کر شہید کردیاگیا اورآج پھر حیدرآباد کے 
Read More    Posted on: 30 Apr 2013
الطاف حسین اور صدرآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور صدرمملکت آصف علی زرداری کے درمیان پیر کی شب ٹیلی فون پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت کو ایم کیوایم، پی پی پی اور اے این پی کی انتخابی مہم کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات اور ان جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
Read More    Posted on: 29 Apr 2013

Urdu News Archive