حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجدقریشی شہیداوران کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید کا فاتحہ سوئم
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی،منتخب حق پرست اراکین اسمبلی،شعبہ جات اورسیاسی ،سماجی ،فلاحی اورادبی تنظیموں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افرادکی شرکت
نارتھ ناظم میں مسجدسے نکلتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید ان کے صاحبزادے انجینئر وقاص قریشی شہیدکی فاتحہ سوئم اتوارکوظہرتاعصران کی رہائشگاہ واقع نارتھ ناظم آباد میں ہواجس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،اراکین رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل ،اسلم آفریدی، احمدسلیم صدیقی،یوسف شاہوانی،آنسہ ممتازانوار،حق پرست اراکین اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ذمہ داران،نارتھ ناظم آباد زیزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان،کراچی کے مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کارکنان،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزاقارب سمیت سیاسی کے رہنماؤں ، تاجر برادری ، صحافتی،سماجی،فلاحی اورادبی تنظیموں کے عہدیداران،مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام،ڈاکٹرز،انجینئرز، پروفیسرز، وکلاء،کھلاڑیوں اور فنکاروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرساجدقریشی شہید،وقاص قریشی شہیدسمیت تحریک کے تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔