رکن رابطہ کمیٹی محمد اشفاق کے بڑے بھائی محمد مشرف کو نور علی شاہ قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی ۔۔۔23، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد اشفاق کے بڑے بھائی محمد مشرف کو نور علی شاہ قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ مسجد مدینہ قصبہ علیگڑھ میں اداکی گئی ۔ مرحوم کی نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت ،رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرزو یونٹ کے ذمہ داران، کارکنان اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔