Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی اور تین ماہ میں ایم کیوایم کے لاتعداد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد ملک کی سلامتی کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی


حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی اور تین ماہ میں ایم کیوایم کے لاتعداد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد ملک کی سلامتی کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی
 Posted on: 6/24/2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی اور تین ماہ میں ایم کیوایم کے لاتعداد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد ملک کی سلامتی کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی 
دہشت گردوں کو قانون کی گرفت سے آزاد اور ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں
5کارکنان تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 3 کارکنان کو سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا جا چکا ہے
ایم کیوایم کو شہر کراچی کے عوام کی خدمت اور شہر کراچی کے عوام کو ایم کیوایم سے وابستگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر ظالم، سفاک اور انسانیت پر یقین نہ رکھنے والے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ارکان صوبائی اسمبلی
ساجد قریشی شہید اور وقاص قریشی شہید سمیت تمام شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، مطالبہ
کراچی ۔۔۔24، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی اور تین ماہ میں ایم کیوایم کے لاتعداد کارکنان کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گرد ملک کے کھلے دشمن اور ملک کی سلامتی کے خلاف عملی طور پر سرگرم ہیں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں کو دن دیہاڑے فائرنگ کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کرکے عوام کو ان کے ہر دلعزیز منتخب نمائندوں سے محروم کیاجارہا ہے تو دوسری طرف سفاک دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنان کی قتل و غارتگری میں مصروف ہیں جبکہ تیسری جانب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنان ، عوام اور شہر کے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کے بجائے الٹی گنگا بہائی جارہی ہے جس کے تحت شہر میں قتل و غارتگری ، بدامنی کے ذمہ دار گینگ وار ، جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی گرفتاریوں کے بجائے انہیں قانون کی گرفت سے آزاد رکھاجارہا ہے جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارے جارہے ہیں ۔گرفتار شدگان کو سرکاری حراست سے غائب کیاجارہا ہے،5کارکنان اب بھی تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 3کارکنان کو سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیاجاچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سید منظرامام ، سید رضا حیدر کے بعد گزشتہ دنوں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کو ان کے صاحبزادے سمیت بیدردی سے قتل کرنے والے دہشت گرد وں کا قانون کی گرفت سے آزاد رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم کو شہر کراچی کے عوام کی خدمت اور شہر کراچی کے عوام کو ایم کیوایم سے وابستگی کی بنیاد پر ایک مرتبہ پھر ظالم ، سفاک اور انسانیت پر یقین نہ رکھنے والے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور اسکے کارکنان نے حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں اپنی جانیں تو قربان کردیں لیکن کوئی بھی ظلم اور جبر کا ہتھکنڈہ انہیں ڈرا ، دھمکا اور جھکا نہیں سکا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیوایم کو بربریت کا نشانہ بنانے والے خود ہی اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے ہیں ۔ انہوں نے ساجد قریشی شہید اور وقاص قریشی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں مقام اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

12/25/2024 7:25:26 AM