Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین کی ملتان میں ایم کیوایم لوئر پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے فون پر گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی اوراے این پی کوطالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے،آخرنگراں حکومت، الیکشن کمیشن، فوج اورعوام کے تحفظ کے ذمہ دار سیکوریٹی کے ادارے کہاں ہیں؟ اوروہ ان کھلی دہشت گردیوں کانوٹس کیوں نہیں لے رہے ہیں؟انہوں نے یہ بات ملتان میں ایم کیوایم لوئرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ 
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا
ہفتہ کی شب ایم کیوایم قصبہ کالونی یونٹ 132 کے دفتر اور قصبہ کالونی میں واقع مسجد وامام بارگاہ علی رضا پر ہونے والے بم دھماکوں اور اس میں ایم کیوایم کو نشانہ بنانے کے خلاف اتوار کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر سندھ بھر میں پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔ یوم سوگ کے سلسلے میں تاجروں ، صنعتکاروں، دکانداروں ، ٹرانسپورٹروں نے رضاکارانہ طور پر اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ایم کیوایم سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
قصبہ کالونی بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد اسلم انجم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا
گزشتہ روز قصبہ کالونی میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے ہمدرد اسلم انجم کو سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان الفتح قبرستان اورنگی ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما زجنازہ قصبہ کالونی نمبر ڈھائی میں واقع جامع مدینہ مسجد میں ادا کی گئی ۔
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
آج سہ پہر 3بجے عوام اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں اور ٹرانسپورٹ حسب معمول چلائیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تاجر برادری کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج سہ پہر 3بجے اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں اور ٹرانسپورٹ حسب معمول چلائیں ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کی اپیل کی توثیق کردی ہے ۔
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
ناگزیر وجوہات کی بناء پر آج جناح گراؤنڈ میں خواتین کا اجتماع ملتوی کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر آج بروز اتوار کو جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ہونے والے خواتین کا اجتماع ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اس اجتماع کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
نوابشاہ ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی این اے-46کے آزاد امیدوار کے انتخابی دفتر میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں ریلوے پھاٹک اورباڑہ ایجنسی میں این اے-46پر نامزد آزاد امیدوار ناصر خان کے انتخابی دفتر میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
صدر مملکت آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ان اعتدال پسند جماعتوں کے مابین اتحاد اوراتفاق کی اشدضرورت ہے ۔
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
الطاف حسین اور اسفند یار ولی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ جناب الطاف حسین نے دہشت گرد حملوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان وہمدردوں کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت یاب کرے ۔
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
دہشت گردی کے ذریعہ عوام کو حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا، ایم کیو ایم کی اپیل پر کامیاب یوم سوگ منانے پر الطاف حسین کا عوام کو خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے دفتر پر بم حملوں پر کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیاب اورپرامن یوم سوگ منانے،تجارتی، کاروباری، تعلیمی اوردیگر سرگرمیاں معطل رکھنے پر تاجروں ، صنعتکاروں ، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں ، طلباوطالبات اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 28 Apr 2013
مذہبی جنونیت کے خلاف ایم کیوایم کی پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی، الطاف حسین کی ڈیفنس میں صنعتکاروں، تاجروں، بینکاروں و دیگر شعبوں کے ماہرین اور طلبا و طالبات کے اجتماع سے بات چیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مذہبی جنونیت کے خلاف ایم کیوایم کی پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی اور جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے ہم انتہاء پسند دہشت گردوں کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیفنس میں ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان کے اجتماع سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں
Read More    Posted on: 27 Apr 2013

Urdu News Archive