ساجد قریشی کی شہادت میرے لئے ذاتی طورپر ایک انتہائی دردناک واقعہ ہے ۔الطاف حسین
ساجدقریشی سے میرارشتہ صرف ایک قائداورتحریکی ساتھی کاہی نہیں تھابلکہ ایک گھریلورشتہ بھی تھا
ساجدقریشی شہیدکی بیوہ محترمہ اسماء ساجد،شہید کے صاحبزادوں عمیر،اویس، صاحبزادی اوربرادرنسبتی عامرچشتی سے فون پر تعزیت
آپ سے بات کرکے مجھے بہت حوصلہ ملاہے ،اللہ تعالیٰ کے بعدآپ ہی ہماراسہاراہیں
ساجدقریشی شہیدکی بیوہ اسماء ساجدکی جناب الطاف حسین سے گفتگو
لندن ۔۔۔۔24جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کی شہادت میرے لئے ذاتی طورپر ایک انتہائی دردناک واقعہ ہے اوراس سے پہنچنے والاصدمہ آسانی سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ساجدقریشی شہیدکی بیوہ محترمہ اسماء ساجد،شہید کے صاحبزادوں عمیر،اویس، صاحبزادی اوربرادرنسبتی عامرچشتی سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر شہیدکی بیوہ جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کرروپڑیں۔جناب الطاف حسین نے انہیں تسلی دی اورکہاکہ آپ صبرکریں کہ اللہ کی رضااسی میں تھی کہ اس نے ساجد قریشی اورآپکے بیٹے وقاص قریشی کوشہادت کادرجہ عطا کیا ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ساجدقریشی سے میرارشتہ صرف ایک قائداورتحریکی ساتھی کاہی نہیں تھابلکہ ایک گھریلورشتہ بھی تھا، میراان سے برسوں کاتعلق اوردلی لگاؤتھا۔انہوں نے کہاکہ ویسے تواس دنیامیں سب ہی اکیلے ہیں اوراکیلے ہی جائیں گے لیکن اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے رشتے، قبیلے اور گروہ بنائے ہیں جن کے ساتھ انسان اپنے خوشی اورغم بانٹتاہے اوران کی خوشی اورغم میں شریک ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ساجدقریشی شہیدکے ساتھ میراجووقت گزرا، انہوں نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دیں،جوباتیں کیں وہ آخری سانس تک یادرکھی جائیں گی ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ساجدقریشی شہید اوروقاص قریشی شہید کی قربانی کوقبول فرمائے،دونوں شہیدوں کوشہدائے کربلا اورمعصومین کربلاکے درمیان جگہ عطافرمائے اورسب گھروالوں کوصبردے۔ ساجدقریشی شہید، وقاص قریشی شہیداورتحریک کے تمام شہیدوں کالہورنگ لائے اورہماری تحریک اپنی منزل پرپہنچے۔ انہوں نے شہیدکی بیوہ اوربچوں سے کہاکہ اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں، اللہ تعالیٰ مددکرنے والاہے۔ ساجدقریشی شہیدکی بیوہ محترمہ اسماء ساجد نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ سے بات کرکے مجھے بہت حوصلہ ملاہے ،اللہ تعالیٰ کے بعدآپ ہی ہماراسہاراہیں، اللہ تعالیٰ آپ کودشمنوں کی سازشوں محفوظ رکھے ۔