Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
11مئی کو سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کش ، مزدور یونینوں اور سی بی ایز کے عہدیداران حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ، کاظم رضاانچارج لیبر ڈویژن ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور سینٹر ل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے ملک بھر کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11مئی کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد حق پرست امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔
Read More    Posted on: 10 May 2013
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات ویڈیوسیکشن کے رکن عامرجمیل کی والدہ کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات ویڈیوسیکشن کے رکن عامرجمیل کی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 10 May 2013
عام انتخابات 2013ء کیلئے ایم کیوایم نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ’’مرکزی الیکشن سیل ‘‘ قائم کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں آج ’’مرکزی الیکشن سیل ‘‘ قائم کردیا گیا ۔
Read More    Posted on: 10 May 2013
الیکٹرانکس مارکیٹ کے تاجروں پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکٹرانکس مارکیٹ صدر میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی لوٹ ماراور فائرنگ کرکے دو تاجروں کوشدید زخمی کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جرائم پیشہ بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کی لوٹ مار روز مرہ کا معمول بن چکا ہے اور حکومت وانتظامیہ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اورتاجر برادری کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے مثبت اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں۔
Read More    Posted on: 10 May 2013
الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں آزادانہ ،شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Read More    Posted on: 09 May 2013
پاکستان میں اعتدال پسندسیاسی جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ
پاکستان میں ایم کیوایم اوردیگراعتدال پسندسیاسی جماعتوں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم یوکے کے عہدیداروں اورکارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اورپاکستان کے پرچم اور جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے علاوہ مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے
Read More    Posted on: 09 May 2013
عوام 11مئی کوگھروں سے نکلیں، جسے چاہیں ووٹ دیں مگرووٹ کاحق ضروراستعمال کریں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی جمہوریت میں ہی ہے لہٰذاعوام 11مئی کوگھروں سے نکلیں، جسے چاہیں ووٹ دیں مگرووٹ کاحق ضروراستعمال کریں۔ انہوں نے یہ بات آج قوم کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی۔ اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک مذہبی انتہاپسنددہشت گردگروپ نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں اپنے پیغام میں باقاعدہ اعلان کیاکہ جمہوریت کفرہے اورالیکشن میں ووٹ ڈالنابھی کفرہے،ہم جمہوریت پسنداورلبرل قوتوں کوالیکشن میں حصہ لینے نہیں دینگے۔
Read More    Posted on: 09 May 2013
انتخابات سے قبل حلقہ بندیوں ،دھاندلیوں کے ذریعے بم حملے اور فائرنگ کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دیکر عام انتخابات کو ہائی جیک کرلیا گیا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور این اے 249کی نشست پر نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے والوں نے نگراں حکومت ، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ریاستی اداروں کو بے بس کردیا ہے اور یہ تمام انتہاء پسند دہشت گردوں کے سامنے بے اختیار اور اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہوگئے ہیں 
Read More    Posted on: 09 May 2013
لاہور میں ایل ڈی اے پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 3افراد کے کود کر جاں بحق اور متعدد کے جھلس کر زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث 3افراد کی جان بچانے کی کوشش میں کودنے کے سبب جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے جھلس کر اور جان بچانے کیلئے کودنے پر مجبور ہونے کے باعث زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 09 May 2013
تمام تر دہشت گردی کے باوجودملک بھر کے اعتدال پسند ، روشن خیال اور مذہبی رواداری پر یقین رکھنے والے عوام دہشت گردوں کے آگے دیوار بن چکے ہیں، حق پرست امیدوار پی ایس 105خالد بن ولایت ، شعبہ اقلیتی امور رکن منور جان
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں انتخابی مہم آخری روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہی اور ایم کیوایم کے سیکٹرز ، مختلف شعبہ جات کی جانب سے عوامی اجتماعات اور ریلیوں کاانعقاد کیا گیا ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام کرسچن کالونی میں واقع صوبہ نگر کے یونائٹڈ چرچ کمیونٹی ہال میں ایک بڑی انتخابی کارنر میٹنگ ہوئی 
Read More    Posted on: 09 May 2013

Urdu News Archive