ایم کیوایم کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔2؍اگست2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ 102کے کارکن اعجاز احمد کی والدہ طاہرہ بیگم ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن سید احمد رضاکے والد انتظار محمد زیدی ، ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 188کے کارکن وقاص کے چچا محمد عمر اور پاک کالونی سیکٹر یونٹ 187کے کارکن محمد ادریس کے ہم زلف ریاض القمر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمین