Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست عوام و مخیر حضرات زکوٰۃ فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں، الطاف حسین کی اپیل


حق پرست عوام و مخیر حضرات زکوٰۃ فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 8/1/2013 1
حق پرست عوام و مخیر حضرات زکوٰۃ فطرہ اور دیگر عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں، الطاف حسین کی اپیل
خدمت خلق فاؤنڈیشن گزشتہ کئی دہائیوں سے غریبوں، ناداروں، یتیموں، مساکین، ضروتمندوں اور بیواؤں کی مدد کررہا ہے
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈسپنسریوں، اسپتالوں سے بیماروں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کررہا ہے
ادارے کی سینکڑوں ایمبولینسیں کسی بھی حادثے یا واقعے میں شہریوں کیلئے دن رات کام کررہی ہیں
لندن: ۔۔۔یکم ، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاً مخیرحضرات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پراپنی خوشیوں میں غریبوں،ناداروں، یتیموں،مساکین اور ضرورتمندوں خصوصاً بیواہ خواتین اوربچوں کوضرور یاد رکھیں اوران کی امداد کیلئے زکوٰۃ، فطرہ اوردیگرعطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن واحدفلاحی ادارہ ہے جوعوام کے تعاون سے گزشتہ کئی دہائیوں سے بلاتفریق رنگ ونسل،زبان و مذہب دکھی انسانیت کی خدمت کررہاہے جس کی عملی خدمات کادائرہ کراچی سے خیبرپختونخواہ تک پھیلاہواہے،ملک میںآنے والے سیلاب،خشک سالی،طوفانی بارشوں اورزلزلے سے متاثرعوام کی مددکیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات کھلی کتاب کی مانندہے جہاں سالہاسال بیواؤں،یتیموں،مساکین اورضرورتمندوں کی بلاتفریق رنگ ونسل مالی امدادجاری ہے اوراس کے زیراہتمام ملک بھرمیں قائم بلڈبینک، ڈسپنسریوں ، اسپتال اورایمبولینس ومیت بس سروس کانظام شہریوں کوسہولیات کی فراہمی پیش پیش ہے۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ زکوٰۃ فطرہ اوردیگرعطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترواقع فیڈرل بی ایریااورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں جمع کراسکتے ہیں ۔ مخیرحضرات مزیدمعلومات کیلئے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکے فون نمبرز021-36329900-0 ،21-36313690پربھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

12/25/2024 6:51:26 PM