ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر کے کارکن فرحان عباس کی شہادت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔۔۔یکم ، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم گلستان جوہرسیکٹرکے کارکن فرحان عباس کوقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے فرحان عباس شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ فرحان عباس شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)