Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ کے جوائنٹ انچارج محمد شکیل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا


رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ کے جوائنٹ انچارج محمد شکیل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 8/2/2013 1
رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ کے جوائنٹ انچارج محمد شکیل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، عادل خان، ذمہ داران اور کارکنان کی شرکت
چیف جسٹس اور وفاقی حکومت شہر میں قتل و غارتگری، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کا ماحول پیدا کرنے والے گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائیں، واسع جلیل کی میڈیا سے گفتگو 
کراچی۔۔۔2اگست2013ء
گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیو الے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 3-Bکے جوائنٹ انچارج محمد شکیل کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما زجنازہ سلطان مسجد ڈیفنس فیز 4میں ادا کی گئی ۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ، عادل خان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، رنچھوڑ لائن اور ڈیفنس کلفٹن سیکٹرز کمیٹیوں کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
دریں اثناء میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہا کہ گینگ وار کے دہشت گرد شہر میں کھلے عام قتل و غارتگری ، بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ایم کیوایم کے کئی بے گناہ کارکنان بھی گینگ وار کے دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گینگ وار کے دہشت گردوں نے شہر میں دہشت گردی کا ماحول گرم کیا ہوا ہے تاہم اس کے باوجود وہ قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں جو پرامن اور جمہوریت پسند حلقوں کیلئے باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ گینگ وار، فرقہ پرست تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ کے سبب ایم کیوایم روزانہ اپنے کارکنان کے جنازے اٹھا رہی ہے اور شہر کے امن اور ملک کے استحکام کیلئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے اور صبرو تحمل کا یہ مظاہرہ ہماری امن پسندی ہے اسے کمزوری سے ہرگز تعبیر نہ کیاجائے ۔واسع جلیل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 3-Bکے جوائنٹ انچارج محمد شکیل کے بہیمانہ قتل کا سنجید گی سے نوٹس لیاجائے اور شہر میں قتل و غارتگر ی ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کا ماحول پیدا کرنے والے گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایم کیوایم کے کارکنان اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔

12/25/2024 6:32:10 PM