کارکنان مرزا فرید بیگ، محمد جاوید، سید مقتدر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔ 5 7 2؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ا یم ایلڈرز ونگ کے کارکن مرزا فرید بیگ، کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن محمد جاوید اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 146کے کارکن سید مقتدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)