Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 6، مئی بروز پیر عمر کوٹ غوثیہ پبلک نرسری، سجاول ڈگری کالج گراؤنڈ ٹھٹھہ انتخابی جلسہ منعقد ہوگا جبکہ اجتماع لال قلعہ چوک ٹنڈو الہ یار میں ہو گا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام6، مئی بروزپیر کوسہ پہرتین بجے قلعہ چوک ٹنڈ وا لہ یاررعمر کوٹ غوثیہ پبلک نرسری ،سجاول ڈگری کالج گراؤنڈ ٹھٹھہ میں انتخابی جلسہ منعقد ہو گا جبکہ جلسے کا اجتماع لال قلعہ چوک ٹنڈو الہ یار میں ہو گا جس ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین تینوں شہروں میں لندن سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔
Read More    Posted on: 05 May 2013
جو لوگ احترام انسانیت اور مذہبی رواداری جیسی سنت نبوی کو امریکہ کی غلامی سے تشیبح دے رہے ہیں وہ شاتم رسول اور انسانیت کے دشمن ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ محمد اشفاق
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمداشفاق نے کہاہے کہ ایک مذہبی جماعت کے امیرکی جانب سے تمام مسالک ،فقہوں اور مذاہب کااحترام کرنے والے اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والے لبرل اوراعتدال پسندلوگوں کو امریکہ کاحامی قرارد ینا سراسر زیادتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں محمداشفاق نے کہاکہ اللہ تعالیٰ رب العالمین ہے اور اس کافرمان ہے کہ ایک انسان کاقتل پوری انسانیت کاقتل ہے، سرکاردوعالم ؐ رحمت اللعالمین ہیں ،انہوں نے احترام انسانیت کادرس دیا کہ 
Read More    Posted on: 05 May 2013
ہماراعزم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے آگے اپنا سرہرگز نہیں جھکائیں گے،الطاف حسین،جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کے خلاف دہشت گردی اورقتل وغارتگری کے باوجود ہمارا عزم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے آگے اپنا سرہرگز نہیں جھکائیں گے اور نتائج کی پرواہ کئے بغیرحق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ایم کیوایم مذہب، عقیدہ، مسلک ،زبان اورعلاقائی تفریق کاخاتمہ کرکے پاکستان میں ایک قوم کا تصورمضبوط کرنا چاہتی ہے، ایم کیوایم ، جہادیوں یاطالبان کانہیں بلکہ قائداعظم محمدعلی جناح اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان چاہتی ہے 
Read More    Posted on: 05 May 2013
نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب خان کا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا ہنگامی دورہ
نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے اتوارکی شام ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکاہنگامی دورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستارسے ملاقات کرکے گزشتہ شب عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے انتخابی دفترکے قریب یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں میں جاں بحق ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی المناک شہادت پردلی افسوس کااظہارکیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسابق حق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد، نامزدحق پرست امیدواران عادل صدیقی اور نبیل گبول سمیت ایم کیوایم کے دیگرذمہ داران وکارکنان بھی بڑی تعدادمیں موجودتھے۔
Read More    Posted on: 05 May 2013
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومتیں انتہا پسند مذہبی جماعت کے سربراہ کی دھمکی کا نوٹس لیں، محمد انور
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم، کمیشن کے دیگر اراکین اور نگراں وفاقی وصوبائی حکومتوں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ اس دھمکی کاسختی سے نوٹس لیں جو ایک انتہاء پسند مذہبی جماعت کے سربراہ نے آج جناح پارک کراچی میں اپنی جماعت کے ایک جلسہ میں دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں محمد انور نے کہاکہ ملک بھر میں دھماکے کرنے والے ، طالبات کے اسکولوں ، مساجدوامام بارگاہوں اور مزارات کو بموں سے اڑانے والے دہشت گردوں کی اس مرکزی نمائندہ جماعت کے سربراہ نے 
Read More    Posted on: 05 May 2013
جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا ہے۔ گلفراز خان خٹک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کامنصوبہ بنایا ہے اور لوئردیرکے علاقے چکدرہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے قبضہ سے برآمدہونے والے 90ہزار بیلٹ پیپر نے جماعت اسلامی کے دھاندلی کے منصوبوں کوبے نقاب کردیاہے ۔اپنے بیان میں گلفرازخان خٹک نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے ہاتھوں باربار مستردکئے جانے اورمسلسل بری طرح شکست کھانے کے بعددھاندلی کے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔
Read More    Posted on: 05 May 2013
کہوٹہ کے سائنس دانوں نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، طارق جاوید
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے کہاہے کہ جو عناصر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے صرف کرکٹ ہی نہیں کھیلی بلکہ ایٹمی دھماکے بھی کیے ہیں، وہ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ایک بیان میں طارق جاوید نے کہاکہ مکروفریب اور کھوکھلے دعوے کرنے والے قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں اورانہیں قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم تک نہیں آتی ۔
Read More    Posted on: 05 May 2013
یوم سوگ کو کامیاب بنانے پر سندھ بھر کے حق پرست عوام کو الطاف حسین کا خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معصوم ، پرامن اور نہتے عوام پر طالبان جارحیت اور بم دھماکوں کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیاب اورپرامن یوم سوگ منانے اور ہرقسم کی سرگرمیاں معطل رکھنے پر تاجروں ، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 05 May 2013
ایم کیو ایم پر طالبان حملوں اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف امریکہ میں مظاہروں کا انعقاد
پاکستان میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفاترپر طالبان کے حملوں اور حق پرست امید وار و کارکنان کی ٹارگیٹ کلنگ سمیت روشن خیال سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کے ذریعے انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، شکاگو، ہیوسٹن، فورٹ لانڈرڈیل، ایٹلانٹا، لاس اینجلس، سانفرانسسکو اور ہوائی میں بڑے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں وھائٹ ہاوس، نیو یارک میں UNO کے سامنے ،لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ اور ایٹلانٹا میں امریکہ کے نامور نشریاتی ادارے CNN کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے
Read More    Posted on: 05 May 2013
عزیز آباد 8نمبر میں دو بم دھماکوں پر حق پرست سینیٹر کا سخت اظہارمذمت
حق پرست اراکین سینیٹ نے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی عزیز آباد نمبر 8میں ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر دو بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں حق پرست کارکنان و عوام کو ہرگز خوفزدہ نہیں کرسکتی اور 11مئی کو عام انتخابات میں عوام دہشت گردوں کی حمایت یافتہ اور ضامن جماعتوں کو مسترد کرکے انہیں عبرتناک انجام سے دوچار کردیں گے 
Read More    Posted on: 05 May 2013

Urdu News Archive