Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر کے کارکن مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق


ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر کے کارکن مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق
 Posted on: 8/1/2013 1
ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر کے کارکن مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق
فرحان عباس کا قتل شہر کا امن خراب کرنے کیلئے جاری سازش کا تسلسل ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹر کے کارکن فرحان عباس کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا نوٹس ؂لیتے ہوئے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2013ء
نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گلستان جوہرکے علاقے جوہراسکوائرکے قریب ایم کیوایم جوہرسیکٹرکے جواں سال کارکن فرحان عباس کوفائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیااورفرارہوگئے۔33سالہ فرحان عباس شادی شدہ تھے انہوں نے سوگواران میں بیوہ،تین بچے شامل ہیں۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم گلستان جوہر سیکٹرکے کارکن 33سالہ فرحان عباس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاتسلسل قراردیتے ہوئے فرحان عباس کے قتل کانوٹس لیاجائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن قوتیں شہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اورہمدردشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہی ہیں اوررواں ماہ کے دوران درجنوں ذمہ داران وکارکنان اورہمدردوں کو نشانہ بنایاجاچکاہے جبکہ تاحال کسی ایک بھی قاتل کوگرفتارنہیں کیاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ فرحان عباس کابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کامقصدشہرکاامن خراب کرناہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔صرف ماہ رمضان المبارک کے دوران متعددکارکنان وہمدرد عوام کے قتل کے واقعات شہرمیں موجودقانون نافذکرنے والے اداروں اورپولیس وانتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرحان عباس کواس وقت دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر جوہر اسکوائر بلاک 18سے گزررہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پراندھادھندفائرنگ کردی اور شہید کردیا ۔رابطہ کمیٹی نے فرحان عباس شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ فرحان عباس شہید کواپنی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم گلستان جوہرسیکٹرکے کارکن فرحان عباس کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کانوٹس لیاجائے اورفائرنگ میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

12/25/2024 6:13:13 PM