رحیم یار خان میں شیعہ عالم دین منظور حسین اور انکے صاحبزادے کو فائرنگ کر کے قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
منظورحسین اوران کے صاحبزادے کاقتل فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے
قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی۔۔۔2اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے شہررحیم یار خان میں شیعہ عالم دین منظور حسین اور انکے صاحبزادے کو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ہے اوراسے فرقہ وارانہ فسادات کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ منظورحسین اوران کے صاحبزادے کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین و دیگر عقیدتمندوں کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے عوام خصوصاًشیعہ اورسنی عوام سے اپیل کی کہ وہ صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اوراپنے اتحاد سے سازشی عناصرکی تمام سازشوں کوناکام بنادیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ منظور حسین اور ان کے صاحبزادے کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطا بق سخت سے سخت سزا دی جائے ۔