لارڈ نذیر سے ایم کیوایم کے رابطہ کی خبر سراسر بے بنیاد ہے اور اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ
لندن ۔۔۔2 اگست 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈنذیر سے ایم کیوایم کے رابطہ کے حوالے سے بعض ٹی وی چینلز پرآنے والی خبرسراسر بے بنیادہے اوراس خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ۔