Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی جمشید ٹاؤن سیکٹر یونٹ یوسی 8 کے کارکن علی رضا کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم گلگت بلتستان آرگنائزنگ کمیٹی جمشید ٹاؤن سیکٹر یونٹ یوسی 8کے کارکن علی رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ
Read More    Posted on: 16 Aug 2013
بلوچستان کے علاقے مچھ میں راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس پر راکٹ اور فائرنگ سے حملے پر رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح دہشت گردوں کے راکٹ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ میں3،افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 16 Aug 2013
ایکسپریس نیوز کراچی کے دفتر پر مسلح شرپسندوں کے حملے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایکسپریس نیوز کراچی کے دفتر پر مسلح شرپسندوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپریس نیوز کراچی کے دفتر پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ۔
Read More    Posted on: 16 Aug 2013
متحدہ قومی موومنٹ نے اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا
متحدہ قومی موومنٹ نے اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کے خلاف جمعہ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی اور 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا۔ پٹیشن اور 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کیا ۔ ایم کیوایم نے مبشر لقمان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ 
Read More    Posted on: 16 Aug 2013
ایم کیوایم بلا تفریق رنگ و نسل، زبان اور مذہب عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، محمد حسین
کراچی میں ضمنی انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس95سے متحدہ قومی موومنٹکے نامزدحق پرست امیدوارمحمدحسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بلاتفریق رنگ ونسل ، زبان اورمذہب عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن ورکنگ کمیٹی کے زیراہتمام مسیحی آبادی غازی آباد میں  22اگست کوہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر
Read More    Posted on: 15 Aug 2013
مسلح شخص کو قابو کرنے کی دلیرانہ کوشش کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان کو الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اسلام آبادمیں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسلح شخص کوقابوکرنے کرنے کی دلیرانہ کوشش کرنے پرپیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق رکن قومی اسمبلی زمردخان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ زمردخان نے ملک کی عزت ووقار کی خاطر اپنی جان پر کھیل کرمسلح شخص کوقابوکرنے کیلئے جس جرات وبہادری اوردلیری کامظاہرہ کیاہے وہ ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے جس پر زمردخان کوجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ
Read More    Posted on: 15 Aug 2013
سفاری پارک میں چھ گھنٹے سے زائدجاری پولیس مقابلے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس افسران کی ہلاکت پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے سفاری پارک میں جرائم پیشہ عناصراورپولیس کے درمیان چھ گھنٹے سے زائدجاری مقابلے کے نتیجے میں ڈی ایس پی قاسم غوری سمیت تین پولیس افسران کی شہادتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورجام شہادت نوش کرنیوالے افسران کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Read More    Posted on: 15 Aug 2013
سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی وزیراعلیٰ ہاؤس ملاقات
ایم کیوایم کے ترجمان کے مطابق سندھ میں بلدیاتی نظام حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بلدیاتی نظام کے قانون کامسودہ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مجوزہ نظام کی تجاویزپیش کی گئی۔
Read More    Posted on: 15 Aug 2013
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ 101کے کارکن مبین کے بھائی غیاث احمد ، گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 67-Cکے کارکن ساحل کے بھائی سمیر راشد اور نصیر آباد زون ڈسٹرکٹ تمبو کے زونل انچارج شہباز خان عمرانی کے بھائی نور ز خان عمرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)
Read More    Posted on: 15 Aug 2013
کراچی کی جامعات کو فی الفور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں، چیئرمین و اراکین اے پی ایم ایس او
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین و اراکین نے جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں شدید مالی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جا معا ت کی خصو صی گرا ئٹ کی عدم دستیابی کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیں ۔
Read More    Posted on: 15 Aug 2013

Urdu News Archive