ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل،یوسف شاہوانی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ایم اے جناح روڈسے نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت
ایم کیوایم کے وفدنے علمائے کرام کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی اورعلمائے کرام کوقائدتحریک کاخصوصی پیغام پہنچایا
وفدنے خدمت خلق فاؤنڈیشن اورمیڈیکل ایڈکمیٹی کے کیمپوں کادورہ کیااورعزاداران حسین کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا
وفدکے ارکان نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائی گئی شربت اورپانی کی سبیلوں کادورہ کیااورجلوس کے شرکاء میں شربت اورلنگرتقسیم کیا
کراچی ۔۔۔15، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اوریوسف شاہوانی کے ہمراہ حق پرست ارکان اورایم کیوایم کے ذمہ داران پرمشتمل ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے 10محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پرایم اے جناح روڈسے نکلنے والے عزاداران کے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت کی اورجلوس کے اختتام تک ساتھ رہے۔ایم کیوایم کے وفدنے شیعہ علمائے کرام اورمختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کر کے انہیں قائد تحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا اوران کے ہمراہ جلوس کی قیادت کی۔اس موقع پرانہوں نے عزاداران اورشرکاء جلوس کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن اور میڈیکل ایڈکمیٹی کی جانب سے لگائے گئے طبّی امدادی کیمپوں اورشربت اورپانی کی سبیلوں کابھی دورہ بھی کیااور عزداران حسین کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیااوراپنے ہاتھوں سے جلوس کے شرکاء میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شربت اورلنگرتقسیم کیا۔ایم کیوایم کے وفد میں قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمد فاروق ستار ،حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،علاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان شامل تھے ۔ بعدازاں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہواکھارادرحسینہ ایرانیاں پراختتام پذیرہوگیا۔
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)