Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیمیں اور این جی اوز سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یکطرفہ طور پر 1979ء کے بلدیاتی بل کی منظوری پر صدائے احتجاج بلند کریں، حق پرست سینیٹرز کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینیٹ نے انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں اور این جی اوز سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے یکطرفہ طور پر 1979ء کے بلدیاتی بل کی منظوری پر صدائے احتجاج بلند کریں اور دنیا بھر کو سندھ اسمبلی میں جمہوریت کی نرسری کو پامال کرکے سندھ کے مستقل باشندوں میں نفرتیں پیدا کرنے کے عمل سے آگاہ کریں ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
لیاری گینگ وار دہشت گردوں کی فائرنگ سے حسن لشکر ولیج میں دوکان پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم لیاری سیکٹر کے ہمدرد محمد رضوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے پرر ابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے حسن لشکر ولیج لیاری میں دوکان پر بیٹھے ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے ہمدرد محمد رضوان کے بہیمانہ قتل اور فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ملازم نواب اور ایک ٹھیہ لگانے والے بچہ کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
حق پرست عوام و کارکنان کا قائد تحریک محترم الطاف حسین پر اعتماد غیر متزلزل ہے۔ ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیو ایم یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ حق پرست عوام و کارکنان کا قائد تحریک الطاف حسین پر اعتماد غیر متزلزل ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت اپنے ناپاک سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کرسکتی۔ یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم یو کے ایسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
11مئی کی طرح 22 اگست کا دن بھی انشا اللہ حق پرستوں کی فتح کا دن ہوگا۔ عبد الرؤف صدیقی
سندھ اسمبلی کے حلقہ PS-103 نارتھ ناظم آباد کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار عبدالرؤف صدیقی نے کہا ہے کہ حق پرستوں نے ہمیشہ اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ اہلیاں کراچی گذشتہ کئی برسوں سے حق پرستوں کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کراتے رہے ہیں اور 22اگست کو بھی PS-103کے عوام بلا تفریق رنگ و نسل ، زبان و قومیت اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
ایم کیوایم عوامی خدمات کے جس معیار پر کام کررہی ہے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں اس کے عملی کردار سے بہت دور ہیں، حق پرست امیدوار محمد حسین
ضمنی الیکشن پی ایس 95اورنگی ٹاؤن کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار محمد حسین نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم اختتام کردیا ۔ اختتامی انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا اور عوامی مہم کے سلسلے میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین نے کہاکہ
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
ضمنی الیکشن 2013ء میں ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کارنر میٹنگز، پرچم کشائی اور الیکشن دفاتر کے دورے
ضمنی الیکشن 2013ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے254،پی ایس 95اورنگی ٹاؤن ،پی ایس 103اورپی ایس 64سے ایم کیوایم کے نامزد حق پرست امیدواروں کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم کیلئے کارنرمیٹنگز،پرچم کشائی اورالیکشن دفاترکے دوروں کاسلسلہ آخری دن بھی جاری رہااورنامزدحق پرست امیدواران عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔حق پرست امیدواران کی جانب سے عوام سے رابطوں کے سلسلے میں منگل کے روزقومی اسمبلی کے حلقہ این اے254سے نامزدحق پرست امیدوارعلی راشد نے اپنے حلقہ انتخاب میں مردوں اور خواتین کی کارنر میٹنگزمنعقدکی اور عوامی مہم کے سلسلے میں
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم مرکزی عوا می شکایتی سیل اور لیگل ایڈ کی ممبرمحترمہ کشور سلطانہ کی خالہ جمیلہ خاتون، ایم کیوا یم خیبر پختونخواہ ،ایبٹ آباد زون ضلع مانسہرہ کے زونل ممبر صمصان قریشی کے بھائی محمد اسلم ،ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی گڈاپ سیکٹر یونٹ لاسی گوٹھ کی کمیٹی کے رکن محمدمعین کے والد محمد خالد،قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ122-Aکے کارکن ندیم عثمانی کا جواں سال بیٹا منہاج عثمانی ،لانڈھی سیکٹر یونٹ5-Cکے ایڈہاک کمیٹی
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
جام بجار خان جوکھیو کے بھانجے جام سلطان کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جوکھیو برادری کے سربراہ جام بجارخان جوکھیو کے بھانجے جام سلطان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
خیر پور ٹھیری میرواہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کے حادثہ میں 5افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی آنیوالی مسافر بس کے خیر پور ٹھیری میرواہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ میں 5افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 20 Aug 2013
کراچی کے قرب وجوار سے بلوچستان کے لاپتہ بلوچ افراد کی لاشیں ملنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش۔
متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے بلوچ نوجوانوں کی فہرست میں شامل افراد کی لاشیں کراچی کے قرب وجوار سے ملنے پر شدید تشویش کااظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 20 Aug 2013

Urdu News Archive