جنرل حمید گل پہلے قائد تحریک الطاف حسین کے شاگردوں سے مناظرہ کرلیں، محمد انور
جنرل حمید گل نے قائد تحریک الطاف حسین سے مناظرے کی خواہش ظاہرکرکے دانستہ راہ فرار اختیارکی ہے
لندن ۔۔۔14، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انورنے مناظرہ کے چیلنج پرریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل حمیدگل کے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جنرل حمید گل پہلے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے شاگردوں سے مناظرہ کرلیں۔ ایک بیان میں نے کہاکہ ریٹائرڈجنرل حمید گل نے مناظرے کے حوالہ سے میرا چیلنج قبول کرنے کے بجائے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے مناظرے کی خواہش ظاہرکرکے دانستہ راہ فرار اختیارکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل حمیدگل پہلے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے شاگردوں سے مناظرہ کرلیں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ جناب الطاف حسین کے شاگرد، جنرل حمیدگل اور ان کے کارناموں سے کس حدتک واقف ہیں۔