Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم علماء کمیٹی کے زیرا ہتمام جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں علمائے کرام، مذہبی اسکالر اور شعراء کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام
متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر میں واقع جعفر طیار سوسائٹی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مذہبی اسکالر اور شعراء کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ زہیر عباس عباسی ، مولانا احمد حسین رضوی ، ڈاکٹر ریحان اعظمی ، خادم ناصر کاظمی اور دیگر علمائے کرام نے اور مختلف مکاتب فکر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ دعوت افطار میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان
Read More    Posted on: 06 Aug 2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلے کا سالانہ امدادی پروگرام 7، اگست بدھ کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے سلسلے کا سالانہ امدادی پروگرام مورخہ7، گست 2013ء بروز بدھ سہ پہر 3:00بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا۔ امدادی پروگرام میں غرباء ، مساکین ، یتیموں ، بیواؤں اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان اور نقد رقوم تقسیم کی جائیں گی ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی جانب سے 
Read More    Posted on: 06 Aug 2013
ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کو مؤثر سیکیوریٹی فراہم کی جائے اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورسرکاری افسران پر حملوں اور دہشت گردی کے منصوبوں کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ پر تشویش کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے تین ارکان سندھ اسمبلی اورمتعددعہدیداران اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدکی جاچکی ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ
Read More    Posted on: 06 Aug 2013
معروف کالم نگار عرفان صدیقی کے بھائی انعام صدیقی کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے معروف کالم نگار عرفان صدیقی کے بھائی انعام صدیقی کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔
Read More    Posted on: 06 Aug 2013
برساتی نالے میں گاڑی گرنے کے المناک حادثہ میں اے ی ایم ایس او کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بیٹے عبیر خان کی شہادت اور مظفر خان کے نہ ملنے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے طوفانی بارش کے سبب شفیق موڑ (KBR)کے علاقے میں گاڑی برساتی نالے میں گرنے کے ناگہانی حادثہ میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن سیکٹر Eداؤ انجینئرنگ کالج کے کارکن مظفر خان کی اہلیہ محترمہ یاسمین اور ڈیڑھ سال بچے عبیر خان کے شہید ہونے اور مظفر خان کے نہ ملنے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 06 Aug 2013
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں 13 مسافروں کو بس سے اتار کر ایک ایک کرکے ذبح کرکے قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں مسافر بس سے 13مسافروں کو ایک ایک کرکے اتار کر ذبح کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلا ظلم اور بربریت قرار دیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیا کے مطابق دہشت گردوں اور سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کوجان بچا کر بھاگنا پڑا اور مکمل کنٹرول حملہ آوروں کے ہاتھ میں آگیا اور حملہ آوروں نے انتہائی سفاکانہ انداز میں 13مسافروں کو اتار کر ایک ایک کرکے ذبح کرکے قتل کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 06 Aug 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال نارتھ کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچ گئے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال نارتھ کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے بفرزون نالے میں گاڑی کے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین ۔
Read More    Posted on: 05 Aug 2013
گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں مضر صحت کھانا کھانے کے نتیجے میں ایک خاتون اور انکی چار بیٹیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گلشن معمارکے علاقے احسن آبادمیں مضرصحت کھاناکھانے کے نتیجے میں ایک خاتون اوران کی چار بیٹیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردلی صدمہ اورگہرے افسوس کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خاتون اوران کی بیٹیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ
Read More    Posted on: 05 Aug 2013
گزشتہ روز کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بفرزون میں نالے میں گاڑی گرنے کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز کراچی میں طوفانی بارش کے باعث بفرزون میں نالے میں گاڑی گرنے کے نتیجے میں ایک بچہ اورایک خاتون کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ گاڑی سے لاپتہ ہونے پر گہر ی تشویش کا اظہار کیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ شخص کی برآمد گی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے ۔جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے 
Read More    Posted on: 05 Aug 2013
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی کی معروف کمپیئر قریش پور کے بھائی عزیز اختر سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے معروف کمپیئر اورپاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام’’ کسوٹی ‘‘کے میزبان قریش پور کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ واقع ناظم آ باد میں ان کے بھائی عزیزاختر سے ملاقات کی اور قریش پورکے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کی۔اس موقع پر
Read More    Posted on: 05 Aug 2013

Urdu News Archive