Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی نشتر پارک سے عاشورہ پر برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسین کے جلوس میں رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی کی شرکت


 Posted on: 11/15/2013
کراچی نشتر پارک سے عاشورہ پر برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسین کے جلوس میں رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی کی شرکت 
جلوس کی گزرگاہوں پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی و امدادی کیمپس لگائے گئے اور عزاداران حسین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں
ایم کیوایم کے سیکٹرز نے جلوسوں کی گزرگاہوں پر شربت اور پانی کی سبیلیں لگائیں اور جلوس کے شرکاء میں لنگر تقسیم کیا 
رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی کی جلوس میں شریک علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات 
علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران نے عاشورہ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا
کراچی ۔۔۔15، نومبر2013ء 
یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے ایم اے جناح روڈپر واقع نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی اور عزاداران حسینؓ کے جلوس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،سیف یار خان ، گلفراز خان خٹک ،حق پرست رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سلیم عبد الرزاق بھائی ،محمد دلاور اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی ماتمی جلوس کی گزرگاہ سمیت شہر بھر سے نکلنے والے عزداران حسینؓ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے طبی کیمپس لگائے گئے جہاں زخمی عزاداران حسینؓ کو طبی امداد فراہم کی گئیں اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی موبائل ایمبولینس سروس بھی جلوس کے ساتھ ساتھ رہیں جبکہ ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرزکی جانب سے مرکزی ماتمی جلوس سمیت دیگر جلوسوں کی گزرگاہوں پر شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں اور عزاداران حسینؓ میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی نے جلوس میں شریک علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورجلوس کی گزر گاہوں پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔رابطہ کمیٹی نے جلوس کی گزر گا ہ پر ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤندیشن کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات سے ماتمی جلوس میں شریک علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران کو آگاہ کیا جس پر علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ایم کیوایم کی جانب سے جلوسوں میں طبی کیمپ لگانے ، شربت اور پانی کی سبیلوں کے قیام اور امن و امان سمیت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی کردارکو سراہا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے جلوس کی گزر گاہ پر لگائے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں زخمی عزاداران حسین کوفراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا معائنہ کیا جبکہ شربت اور پانی کی سبیلوں پر جاکر عزداران حسینؓ میں شربت بھی تقسیم کیا ۔ اس موقع طبی کیمپوں میں موجود شدیدزخمی عزاداران حسین کوکے کے ایف کی ایمبولینسیں قریبی اسپتال منتقل کرنے کے فرائض انجام دیتی رہیں ۔



9/28/2024 6:17:00 AM