Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 9محرم الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر سے برآمد ہونے والے ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی و امدادی کیمپس کا انعقاد ، شربت ، پانی اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا


 Posted on: 11/15/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 9محرم الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر سے برآمد ہونے والے ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی و امدادی کیمپس کا انعقاد ، شربت ، پانی اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا 
کراچی ۔۔۔15، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اورایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تعاون سے کراچی سمیت ملک بھر میں9، محرام الحرام کی شب اور یوم عاشور کے موقع پرنکلنے والے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرعزاداری کو طبّی و امدادی کیمپس لگائے گئے اورزخمی عزاداران حسین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،ماتمی اور عزاداری کے جلوسوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں بھی ساتھ ساتھ رہیں جبکہ ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگائیں گئیں اور جلوسوں کے شرکاء میں لنگربھی تقسیم کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہ لائینزایریامیں ایم اے جناح روڈ،ناظم آبادگلبہارمیں حیدری امام بارگاہ ،نارتھ کراچی میں امام بارگاہ آل محمد،نیو کراچی میں ابن حسن نزد بلال کالونی پولیس اسٹیشن ، امام بارگاہ بو تراب سیکٹر 5G، 5 نمبر بس ، لائینز ایریا میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ شہنشاہ نجت،پنجتی امام بارگاہ اے بی سینا لائن ، محمود آبادمیں حسینی امام بارگاہ 5نمبر ،19-Aمحمود آباد ، اعظم ٹاؤن،لانڈھی میں یونٹ5/16-54ایریا 36-B، امام بارگاہ کاظمین ، بسم اللہ کالونی سیکٹر 5-G، نارتھ کراچی میں امام بارگاہ آل محمد 5-C-3، نارتھ ناظم آباد میں امام زین العابدین امام بار گاہ نزدناگن چورنگی ، فیڈرل بی ایریا میں بلاک نمبر20، مہدی حسن روڈ بلاک 20، جاوید نہاری بلاک 14، ٹی گراؤنڈ بلاک 15، قصبہ علی گڑھ میں مہاجر چوک علی امام بارگاہ ،اسکیم 33میں نیو رضویہ سوسائٹی ، FIAآفس ، PECHSبلاک 6، گلشن اقبال میں ٹائم اسکوائر ،AGPRبلاک 11، مین یونیورسٹی روڈ ، اورنگی ٹاؤن میں PTCL آفس 4نمبر ، اورنگی ٹاؤن نمبر 11-E، ایرانی کیمپ ، ناظم آباد گلبہار میں رضویہ امام بارگاہ ، جعفریہ امام بارگاہ ، امام بارگاہ معصومیہ حسن کالونی ، کاظمین امام بارگاہ ، لیاقت آباد میں امام بارگاہ باب فاطمہ مین روڈ بلاک نمبر4، گلزار شیر مال ہاؤس ڈاکخانہ چورنگی کے علاوہ مضافاتی علاقوں سے نکلنے والے عزادارای اور ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر طبی و امدادی کیمپ لگائے گئے۔
اندرون سندھ حیدرآباد میں اسٹیشن روڈ نزد لیڈی اسپتال ، میر پور خاص میں مین سبزی منڈی چوک ، پوسٹ آفس چوک ، سکھر میں روہڑی شاہی بازار ،سکھر گھنٹہ گھر ، پنوعاقل سانول چوک شاہی بازار ، نواب شاہ میں حبیب شوگر ملز ، سانگھڑ میں سوائی روڈ شہداد پور ، علی چوک جمن شاہ روڈ ٹنڈو آدم ، علی چوک اسٹیشن روڈ شہدادپور،رحمت شاہ چوک سانگھر،شہیدچوک کھپرو،ٹنڈو الہ یارمیں موج دریا روڈ نزد راجب فقیر محلہ ٹنڈو الہ یار ، مرکزی امام بارگاہ سخی موج دریا ٹنڈو الہیار ، جام شورو میں لیاقت روڈ کوٹری سٹی مین بازار،بہار کالونی مین بازار ، کربلا گراؤنڈ سہو ن شریف ، عمر کوٹ میں موت چوک ، آمریکن چوک کنری ، ٹھٹھہ میں بلال پمپ گھارو سٹی ، ٹیکسی اسٹینڈ گاڑھوسٹی،پبلک پارک سجاول سٹی ، بدین میں قاضہ واہ چوک بدین شہر ، شاہ نواز چوک بدین شیر ، پریس کلب گولارچی شہر ، شاہی بازار چوک ترائی شہر ، سبزی مارکیٹ چول تلہار ، گھوٹکی میں مسلم کمرشل بینک ، OGDCLقادر پور ، پرانی مارکیٹ میر پور ماتھیلو ، کمہار محلہ UBLڈہرکی ، بس اسٹاپ اوباڑو ، خیر پور میں حیدری امام بارگاہ خیر پورسٹی ، نوشہرو فیروزمیں حسینی امام بارگاہ ، لودھی چوک محراب ، سندھی اسکول مین روڈ مورو ، دادو میں ٹیلیفون ایکسچینج ، گھنٹہ گھر میہڑ ، میر حسن روڈ کے این شاہ ، نیشنل بینک جوہی ، لاڑکانہ میں رحمت پور محلہ ، ڈوکری سٹی ، لاہور محلہ ، پاکستانی چوک ، رتو ڈیرو سٹی ، باڈھ سٹی ، قمبر شہداد کوٹ میں بھٹو چوک قمبر ، کوٹو موٹو چوک شہداد کوٹ ، مرادی چوک نصیر آباد ، شکار پور میں اللہ والا چوک ، بس اسٹینڈ مدئجی ، بس اسٹینڈ خانپور ، پٹھان کالونی چک ، کشمور میں مین پرائمری اسکول ، مین بازار بڈانی ، بٹھائی چوک کندھکوٹ جبکہ جیکب آباد میں بخاری چوک کے مقامات ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر طبی و امدادی کیمپ لگائے گئے۔ 
اسی طرح ایم کیوایم کے زیر اہتمام مظفر آباد میں ماتمی جلوسو ں کی گزگاہوں پر ہٹیاں بالا اور مظفر آباد میں طبی کیمپ اور سبیل لگائی گئی ، میر پور میں کوٹلی اور میر پور ڈسٹرکٹ میں طبی کیمپ اور سبیل کا انعقاد کیا گیا ، گلگت میں غذر اور مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں میں چائے کی سبیل لگائی گئی ، بلتستان میں ڈسٹرکٹ اسکردو ، گھانچے ، شگر طمبہ میں عزادارای کے جلوسوں بھی چائے کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ صوبہ پنجاب میں رنگ محل لاہوراورملتان میں گھنٹہ گھرپرطبّی امدادی کیمپ لگائے گئے جہاں عزاداران کوطبّی سہولیات فراہم کی گئیں ۔



9/28/2024 6:15:46 AM