Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راولپنڈی میں فائرنگ سے سات افرادکی ہلاکت اوردرجنوں افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارافسوس


راولپنڈی میں فائرنگ سے سات افرادکی ہلاکت اوردرجنوں افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارافسوس
 Posted on: 11/15/2013
راولپنڈی میں فائرنگ سے سات افرادکی ہلاکت اوردرجنوں افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارافسوس
صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
بعض عناصرنے پنڈی میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی کرکے محرم الحرام کے تقدس کوپامال کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی کی جائے کم ہے
حکومت افسوسناک واقعہ کی فوری تحقیقات کروائے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے
شیعہ اورسنی عوام پر امن رہ کرفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کوناکام بنادیں اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں
لندن ۔۔۔ 15 نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے راولپنڈی میں فائرنگ سے سات افرادکی ہلاکت اوردرجنوں افرادکے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے افسوس کااظہارکرتے ہوئے وفاقی اورپنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر حکومت اورسیکوریٹی فورسزکی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے باعث شرپسندوں کوکسی بڑی کارروائی کا موقع نہ مل سکا تاہم بعض عناصرنے پنڈی میں فائرنگ اورہنگامہ آرائی کرکے محرم الحرام کے تقدس کوپامال کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی کی جائے کم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ وہ اس افسوسناک واقعہ کی فوری تحقیقات کروائے اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام بالخصوص شیعہ اورسنی عوام سے اپیل کی کہ وہ ہرگزمشتعل نہ ہوں اورپرامن رہ کرفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کوناکام بنادیں اورآپس متحد رہیں اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں۔ 



9/28/2024 6:16:04 AM