Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم عاشورہ کے روز راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران قیمتی جانوں کے زیاں، کئی لوگوں کے زخمی ہوجانے اور املاک کو نذر آتش کئے جانے پر جناب الطاف حسین کا شدید رنج و غم کا اظہار


یوم عاشورہ کے روز راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران قیمتی جانوں کے زیاں، کئی لوگوں کے زخمی ہوجانے اور املاک کو نذر آتش کئے جانے پر جناب الطاف حسین کا شدید رنج و غم کا اظہار
 Posted on: 11/16/2013
یوم عاشورہ کے روز راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران قیمتی جانوں کے زیاں، کئی لوگوں کے زخمی ہوجانے اور املاک کو نذر آتش کئے جانے پر جناب الطاف حسین کا شدید رنج و غم کا اظہار 
فرقہ واریت کی سازش کروانے والے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے والے کسی بھی طرح ملت اسلامیہ کے خیر خوا ہ نہیں اور نہ ہی مسلمان کہلانے حق دار ہے، الطاف حسین 
سازشی عناصر ایک بار پھر اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہوئے اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکادی گئی، الطاف حسین 
راولپنڈی کے دردناک اور المناک واقعات سے میرا دل نہ صرف آبدیدہ ہے بلکہ بے حد غمگین بھی ہے، الطاف حسین 
للہ اور اس کے رسول ؐاور آلِ رسول کا واسطہ دیکر ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ گزشتہ روز کے افسوسناک واقعہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے بجائے اس کو بجھانے کے اقدامات کریں، الطاف حسین 
دونوں طرف کے علماء اور بزگ آگے آئیں اور فرقہ وارانہ آگ بجھانے ،ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں، الطاف حسین 
لندن۔۔۔16، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے یوم عاشورہ کے روز راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی کے دوران قیمتی جانوں کے زیاں، کئی لوگوں کے زخمی ہوجانے اور املاک کو نذر آتش کئے جانے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں قربانی اور صبر کا پیغام دیتا ہے اس دن ملت اسلامیہ کے تمام مسالک اور فرقوں کے درمیان ہم آہنگی اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے لیکن سازشی عناصر ایک بار پھر اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہوئے اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکادی گئی ۔انہوں نے ملک بھر خصوصی طور پر راولپنڈی اور گردنواح کے عوام سے دردمندانہ اپیل کی کے وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ،دشمن کی سازش کا شکار نہ ہوں اورہر حالت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم رکھیں ۔جناب الطاف حسین نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کے میں نے ہمیشہ آپ سے درمندانہ اپیل کی ہے کہ ایسے سازشی عناصر پر نظر رکھئے اور انکی سازشوں کو ناکام بنا دیں جو فروعی اور غیر اہم مسئلہ کو بنیاد بنا کر فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دیتے ہیں ،جلتی پر تیل ڈالتے ہیں اور اختلافات کو فسادات میں تبدیل کروادیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سازش کروانے والے اور مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے والے کسی بھی طرح ملت اسلامیہ کے خیر خوا ہ نہیں اور نہ ہی مسلمان کہلانے حق دار ہے ۔جناب الطاف حسین نے اپنے گہرے صدمے افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے دردناک اور المناک واقعات سے میرا دل نہ صرف آبدیدہ ہے بلکہ بے حد غمگین بھی ہے ،میں تمام لوگوں سے اللہ اور اس کے رسول ؐاور آلِ رسول کا واسطہ دیکر ان سے ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ گزشتہ روز کے افسوسناک واقعہ اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے بجائے اس کو بجھانے کے اقدامات کریں ۔ایک دوسروں کو معاف کریں اور اللہ اور رسول ؐکے نام پر آئندہ نہ لڑنے کا عہد کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں طرف کے علماء اور بزگ آگے آئیں اور فرقہ وارانہ آگ بجھانے ،ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں ۔



9/28/2024 6:16:41 AM