Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واقعہ کربلاصبر و رضا ، ایثار و قربانی اور عزم و استقامت کی لازوال مثال ہے، الطاف حسین


واقعہ کربلاصبر و رضا ، ایثار و قربانی اور عزم و استقامت کی لازوال مثال ہے، الطاف حسین
 Posted on: 11/14/2013
واقعہ کربلاصبر و رضا ، ایثار و قربانی اور عزم و استقامت کی لازوال مثال ہے، الطاف حسین 
واقعہ کربلا، حسینیتؓ کی فتح اور یزیدیت کی عبرتناک شکست ہے
نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی سربلندی اور حق و سچ کی راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے
میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے ایثار وقربانی کی لازوال مثال قائم کرکے دین اسلام کو محفوظ بنایا
حضرت امام حسینؓ سے سچی عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراحترام انسانیت کے درس کوفروغ دیکردین اسلام کی اصل تعلیمات عام کی جائے اورپوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد کی جائے 
یوم عاشور کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کابیان
کراچی ۔۔۔14، نومبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا، حسینیتؓ کی فتح اور یزیدیت کی عبرتناک شکست ہے اور میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے ایثار وقربانی کی لازوال مثال قائم کرکے دین اسلام کو محفوظ بنایا۔ 
یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نواسہء رسول ؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے دین اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی راہ میں اپنی اوراپنے اہل خانہ کی جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن یزیدیت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا صبر و رضا ، ایثار و قربانی اور عزم و استقامت کی ایسی لازوال مثال ہے جوقیامت تک حق پرستی کے علمبرداروں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ واقعہ کربلا، حسینیتؓ کی فتح اوریزیدیت کی عبرتناک شکست ہے اور میدان کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے ایثار وقربانی کی لازوال مثال قائم کرکے دین اسلام کو محفوظ بنایا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت سے سچی عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات اور زریں اصولوں پرمکمل طور پرعمل پیرا ہوکر باطل قوتوں کے بجائے اہل حق کا ساتھ دیاجائے اور مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراحترام انسانیت کے درس کوفروغ دیکر دین اسلام کی اصل تعلیمات کوعام کیا جائے اور پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد کی جائے ۔جناب الطاف حسین نے پاکستان بھر کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ احترام انسانیت ،اتحاد بین المسلمین اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھر پور اور عملی کردار ادا کریں اوراپنی تقاریر، خطبات اور مجالس میں بھائی چارگی کا درس دیں ۔ 



9/28/2024 6:15:10 AM