Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے لندن فون پر رابطہ
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے لندن فون پررابطہ کیااوران سے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے استعفے کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمن نے جناب الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے پرنظرثانی اورمذاکرات کاسلسلہ شروع کرنے کی درخواست کی۔ جناب الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کو رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے
English
Read More    Posted on: 22 Aug 2015
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے فون پر گفتگو، استعفے کے معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست
وفاقی وزیرخزانہ اورمسلم لیگ ن کے سینئررہنمااسحاق ڈار،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ نے آج ایم کیوایم کے رہنمااورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرفاروق ستارسے فون پر رابطے کئے اوران سے استعفے کے معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ۔آج دوپہروفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈاراورمولانافضل الرحمن نے ڈاکٹرفاروق ستارسے علیحدہ علیحدہ رابطے کئے۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے گزشتہ روز
English
Read More    Posted on: 22 Aug 2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ عزیزہ بیگم محمدشاہ قبرستان میں سپردخاک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ محترمہ عزیزہ بیگم کومحمدشاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحومہ کی نمازجنازہ بعدنمازظہرمسجدشافعی نزد شپ اونرکالج نارتھ ناظم آبادمیں اداکی گئی
Read More    Posted on: 22 Aug 2015
سندھ میں ڈی لمیٹیشن کی جوایکسرسائز ہوئی ہے وہ آئین ،قانون کی خلاف ورزی اورعوام کے حق پرکھلاڈاکہ ہے ،فروغ نسیم
متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹراورایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی رکن بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے سندھ میں من پسند کی حلقہ بندیاں کر کے نہ صرف آئین اورقانون کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ سندھ کے عوام کے حق پربھی ڈاکہ ڈالاہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے جس نے سندھ حکومت کی ڈی لمیٹیشن کی ایکسرسائز ہائی کورٹ سمیت ہرفورم پرچیلنج کیاہے
Read More    Posted on: 22 Aug 2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ایم کیوایم کے استعفوں ،مولانا فضل الرحمان کی ثالثی میں مذاکرات اور حکومتی رویے کا تفصیلی جائزہ لیاگیا کراچی آمد پروزیراعظم پاکستان کے غروروگھمنڈ اور دھمکی آمیز لب ولہجہ پر اظہارمذمت وزیراعظم نواز شریف نے مولانافضل الرحمان کے ثالثی کردار کی قدر نہیں کی، رابطہ کمیٹی وزیراعظم نے کراچی کے لاکھوں غم زدہ اورروتے تڑپتے ہوئے خاندانوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا، رابطہ کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے صلح کار یا ثالث کی حیثیت سے مزیدزحمت نہ کریں ، رابطہ کمیٹی پوری پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے ہرقیمت پر تسلیم کرنا ہوں گے، رابطہ کمیٹی آج کے بعد ایم کیوایم کے ایک ایک منتخب رکن کو تینوں ایوانوں سے مستعفی سمجھا جائے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم عارضی طورپر پارلیمانی سیاست سے الگ ہوکر اپنی تمام تر توجہ صوبے کے قیام اورفلاحی سرگرمیوں پر مرکوز رکھے گی،رابطہ کمیٹی وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے رویے کو دیکھ کریہ کہہ ڈالا کہ میری موجودگی میں مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،رابطہ کمیٹی عوام دلگرفتہ ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ایوان کے رکن رشید گوڈیل کی عیادت کیلئے اسپتال نہیں گئے، رابطہ کمیٹی
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔جس وقت انتقال کی خبرموصول ہوئی اس وقت اقبال مقدم رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ہنگامی اجلاس میں شریک تھے۔
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
پیمرا نے جناب الطاف حسین کے خطاب اور انٹرویز پر پابندی عائد کرکے اظہاررائے اوراظہار خیال کا ماورائے عدالت قتل کردیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف کے براہ راست خطاب پر پابندی اور ریکارڈ انٹرویو ز روک کر پیمرا نے بالا ہی بالا اظہاررائے اوراظہار خیال کا ماورائے عدالت قتل کردیا ہے ،اظہارائے کی آزادی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19کی صریحاً نفی ہے اور اظہاررائے کی آزادی کو سلب کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی روح آئین کی کسی شق کو قرار دیا جاتا ہے تو وہ آرٹیکل 19ہے اس کے ہوتے ہوئے جہاں بولنے ، رائے کے اظہار اور سننے پر پابندی ہو تو اس کے بعد کیسی جمہوریت ، کہاں کی آزادی ہے ۔
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے انچارج سہیل احمد کو نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد رینجرز نے مسجد کے باہر سے گرفتارکرلیا
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ شب سے آج دوپہر تک رینجرز اورپولیس اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکر ایم کیوایم کی لٹریچر کمیٹی کے انچارج سمیت 8 ذمہ داران وکارکنان کو گرفتارکرلیا، گرفتارشدگان میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لٹریچرکمیٹی کے رکن سہیل احمد آج فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع مسجد غفران سے نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد نکل رہے تھے کہ مسجد کے باہر موجود رینجرز کے اہلکاروں نے انہیں بلاجواز گرفتارکرلیا۔ 
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے اظہارارائے کی آزادی سلب کئے جانے پرایم کیوایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ایم کیوایم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے موقع پر اسٹیج پر آکر کیا
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب اور انٹرویو کو نشر کرنے پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی پر پیمرا کے خلاف ایم کیوایم کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج کراچی پریس کلب کے باہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطاب پر غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی اور ریکارڈ پروگرام کو ٹیلی ویژن پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

Read More    Posted on: 21 Aug 2015

Urdu News Archive