ایم کیوایم سجاول زون کی سابق حق پرست امیدوار فہمیدہ شاہ کے انتقال پرایم کیوایم قائدالطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
لندن :۔۔۔12،ستمبر 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے سرطان کے موزی مرض میں مبتلاایم کیوایم سجاول زون یونٹ ٹمانی سے سابق حق پرست امیدوار فہمیدہ شاہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے فہمیدہ شاہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی ایم کیوایم سجاول ٹمانی یونٹ سے سابق حق پرست امیدوار فہمیدہ شاہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعاکی ہے۔