اپنے پیاروں کے قتل پر سوگ منانااورظلم پر پرامن احتجاج کرناعوام کابنیادی حق ہے۔رابطہ کمیٹی
ملک کاآئین وقانون عوام کوپرامن احتجاج کا حق دیتاہے مگر ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے یہ حق بھی چھیناجارہاہے
سندھ خصوصاً کراچی کے پرامن شہریوں سے ظلم پر پرامن احتجاج کا حق بھی چھیناجارہاہے
’ ’ ظلم بھی کرو اوررونے بھی نہ دو ‘‘ کی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی
یہ طرزعمل عوام کے جذبات کومزیدبھڑکانے کاسبب بنے گا۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 11 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ سندھ خصوصاً کراچی کے پرامن شہریوں سے ظلم پر پرامن احتجاج کا حق بھی چھیناجارہاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز کورنگی میں حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے ذمہ دار آفتاب حسین کابہیمانہ قتل کردیاگیاجبکہ گزشتہ روز ہی رینجرزنے کورنگی سیکٹرسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے چارکارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیااس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں کوشہیدکیاجاچکاہے۔اس پرایم کیوایم نے کل پرامن یوم سوگ کااعلان کیاہے تورینجرزکی جانب سے یوم سوگ منانے کے خلاف بھی دھمکی آمیز اعلانات کئے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے پیاروں کے قتل پر سوگ منانااورظلم پر پرامن احتجاج کرناعوام کابنیادی حق ہے ،ملک کاآئین وقانون بھی انہیںیہ حق دیتاہے مگر ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے یہ حق بھی چھیناجارہاہے اور ’’ ظلم بھی کرو اوررونے بھی نہ دو ‘‘ کی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ طرزعمل عوام کے جذبات کومزیدبھڑکانے کاسبب بنے گا