حرم شریف میں کرین حادثہ ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
حادثے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار
اللہ تعالیٰ حادثے کے شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمی کو جلد مکمل صحتیابی اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے
کراچی ۔۔۔11ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حرم شریف میں کرین حادثے کے نتیجے میں 60سے زائدافراد کی شہادت اور متعد د کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حرم شریف میں پیش آنیوالا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے واقعہ میں شہید و زخمی ہونیوالے افراد سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدا ء کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔