Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان پرعلی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کا الزام سراسرجھوٹ ،من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ رابطہ کمیٹی


رینجرز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان پرعلی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کا الزام سراسرجھوٹ ،من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 9/11/2015
رینجرز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنان پرعلی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کا الزام سراسرجھوٹ ،من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔ رابطہ کمیٹی
علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے جوان اداروں کوپسندنہیں تھاجوایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کررہے ہیں
اگر کارکنان پر کسی قسم کاکوئی الزام تھاتوانہیں عدالت میں پیش کیاجاتااوروہاں الزام ثابت کیا جاتا
پاکستان کاآئین یاقانون پولیس، رینجرزیاکسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کویہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی شہری کوگرفتار
کرکے ماورائے عدالت قتل کرے
جوادارے ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں وہ آئین، قانون ، انسانی حقوق اور انسانیت کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی 
انسانی حقوق کے تمام ملکی وبین الاقوامی ادارے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کافی الفورنوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلند کریں
کراچی ۔۔۔ 11 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے ایم کیوایم کے کارکنان کوایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے سینئر رکن علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث کرنے پرشدیدحیرت اورافسوس کااظہارکیاہے اوراس الزام کوسراسرجھوٹ ،من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ بڑی جرات وبہادری کے ساتھ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے جوان اداروں کوپسندنہیں تھاجوایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کررہے ہیں۔اس بات کی روشنی میں ہرفردیہ بات بخوبی سمجھ سکتاہے کہ حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل میں کون ملوث ہوسکتاہے لیکن رینجرزکی جانب سے ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر ہی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کے قتل کاالزام لگادیاگیاہے جوانتہائی حیرت انگیزاورافسوسناک امر ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماورائے عدالت قتل پرشرمندہ ہونے اوراس کا سلسلہ بندکرنے کے بجائے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں پرجھوٹے اورمن گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں اورخودساختہ کہانیاں پیش کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں پر قتل اور دیگرالزامات لگائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگران کارکنان پر کسی قسم کاکوئی الزام تھاتوانہیں عدالت میں پیش کیاجاتااوروہاں الزام ثابت کیا جاتا لیکن پاکستان کاآئین یاقانون پولیس، رینجرزیاکسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کویہ قطعی حق نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی شہری کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے اسے تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کرے اورجوادارے یہ عمل کررہے ہیں وہ ملک کے آئین، قانون ، انسانی حقوق اور انسانیت کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کے تمام ملکی وبین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کافی الفورنوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازبلند کریں۔ 

10/1/2024 8:26:10 AM