قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے یوم سوگ کوناکام بنانے کیلئے دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکو بازار کھولنے اورٹرانسپورٹ چلانے کیلئے دباؤڈالنا اور دھمکیاں د یناقابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی
مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہدیداروں پر دباؤ ڈالا جارہاہے کہ اگرانہوں نے یوم سوگ پر اپنی مارکیٹیں اوردکانیں بند کیں توان مارکیٹوں کوپھردوبارہ کھولنے نہیں دیا جائے گا
ٹرانسپورٹرزپر دباؤڈالا جارہاہے کہ وہ اپنی ٹرانسپورٹ ہرصورت میں سڑکوں پر لائیں ورنہ ان کیلئے اچھانہیں ہوگا۔رابطہ کمیٹی
پرامن احتجاج کرنا، غم اورسوگ مناناہرشہری کاحق ہے اورانہیں اس حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 12 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے یوم سوگ کوناکام بنانے کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہدیداروں اورٹرانسپورٹرزکوزبردستی دکانیں اوربازارکھولنے اورٹرانسپورٹ چلانے کیلئے دباؤڈالنے اور دھمکیاں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں ایک طرف تورینجرز نے ایم کیوایم کے چار کارکنوں کوماوررائے عدالت قتل کیا اور اپنے کارکنوں کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم نے یوم سوگ منانے کااعلان کیاہے تورینجرزکی جانب سے مختلف مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہدیداروں پر دباؤ ڈالا جارہاہے کہ وہ ہرصورت میں اپنی مارکیٹیں کھولیں اوراگرانہوں نے یوم سوگ پر اپنی مارکیٹیں اوردکانیں بندکیں توان مارکیٹوں کوپھردوبارہ کھولنے نہیں دیا جائے گا۔ اسی طرح ٹرانسپورٹرزپر بھی دباؤڈالا جارہاہے کہ وہ اپنی ٹرانسپورٹ ہرصورت میں سڑکوں پر لائیں ورنہ ان کیلئے اچھانہیں ہوگا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا، غم اورسوگ مناناہرشہری کاحق ہے اورانہیں اس حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مارکیٹوں اورٹرانسپورٹرزپر یوم سوگ میں حصہ نہ لینے کیلئے دباؤ ڈالناانتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔