Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر رابطہ کمیٹی کاتشویش کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے کئی برس سے جنوبی پنجاب کے عوام کا سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہونا حکومت پنجاب کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔
Read More    Posted on: 04 Aug 2015
تقریرپر واویلاکرنیوالے بتائیں کہ جوساتھی ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے انہیں کہاں سے لاؤں؟الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہمارے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں، ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں۔میری تقریرپرجولوگ واویلاکررہے ہیں میں ان سے سوال کرتاہوں کہ میرے جوساتھی ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے ، جوغائب کردیئے گئے میں انہیں کہاں سے لاؤں؟
Read More    Posted on: 04 Aug 2015
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ایم کیوایم کی قیادت سے الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت نے ایم کیوایم کی قیادت سے جناب الطاف حسین کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم اور الطاف حسین لازم وملزوم ہیں ۔ 
Read More    Posted on: 04 Aug 2015
میں نے اپنے خطاب میں بھارتی فوج یابھارتی حکومت سے مہاجروں کوظلم وستم سے بچانے کامطالبہ سرے سے کیاہی نہیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ میں نے ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن سے اپنے خطاب میں بھارتی فوج یابھارتی حکومت سے پاکستان آکرمہاجروں کوظلم وستم سے بچانے کامطالبہ سرے سے کیاہی نہیں، اور جو لوگ بھی یہ جملہ مجھ سے منسوب کررہے ہیں
وڈیو
Read More    Posted on: 03 Aug 2015
پاکستان میں ایم کیوایم کے لوگوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیاجارہا ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں ایم کیوایم کے لوگوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیاجارہا ہے، انہیں غیرقانونی طورپر گرفتارکرکے بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے اور ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ملک مذہب، لسانیت، ثقافت، کلچریازبان کی بنیادپر اپنے لوگوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنائے تو مظلوم قوم اپنے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرسکتی ہے ۔ آج تک ماورائے عدالت قتل میں ملوث کسی ایک فوجی اہلکار یاپولیس اہلکار کو نہ تو گرفتارکیاگیا اورنہ ہی کسی کو سزا دی گئی
Read More    Posted on: 03 Aug 2015
قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص برادرانہ رائے سے فوری آگاہ کریں
قائدتحریک الطاف حسین کواپنی پرخلوص رائے سے فوری آگاہ کریں قائدتحریک الطاف حسین نے کہاہے کہ میں نے ایم کیوایم یوایس اے کے کنونشن سے خطاب میں جوتاریخی حقائق بیان کئے ہیں اس پر فوج کے چند اعلیٰ حکام اور حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ الطاف حسین کی کوئی تقریر، کوئی بیان کسی چینل پرنشرنہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ ہم ایم کیوایم پر پابندی لگوا دیں گے اور اگرالطاف حسین قیادت سے دستبرداری کا اعلان کردیں توہم مہاجروں کے خلاف آپریشن بندکردینگے۔ میں حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟
Read More    Posted on: 03 Aug 2015
ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکہ کا سہ روزہ ۱۹ واں سالانہ کنونشن کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیرہوگیا
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیرِ اہتمام "نئے صوبے-مضبوط پاکستان" کے عنوان سے ڈیلاس میں جاری سہ روزہ ۱۹واں کنونشن کامیاب انعقاد کے بعد ختم ہوگیا۔ تین روزہ کنونشن میں مختلف سیشنز منعقد ہوئے جس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر غوری، سینیٹر خوش بخت شجاعت، اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اور عدنان احمد سمیت امریکہ کے ۲۲ سے زائد شہروں سے آنے والے کارکنان ، ذمہ داران اور امریکہ مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے تیسرے اور آخری دن منعقدہ سیشنز میں ایم کیو ایم امریکہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا 
Read More    Posted on: 03 Aug 2015
تمام حق پرست نمائندے مشترکہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ جناب الطاف حسین ہمارے قائد ہیں،طاہرکھوکھر
آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی اسمبلیوں میں موجود تما م حق پرست نمائندے مشترکہ طور پر اعلان کرتے ہیں کہ جناب الطاف حسین ہمارے قائد ہیں‘ کل بھی ان کے ساتھ تھے ‘ آج بھی ان کے ساتھ ہیں اوریہ اسمبلیوں کی رکنیت کیا چیز ہے ہم کسی بھی صورت میں الطاف حسین سے علیحدگی کا تصور نہیں کرسکتے۔
Read More    Posted on: 03 Aug 2015
سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے لندن اور کراچی میں کوائف نامے ارسال کرنے کا سلسلہ جاری
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر مہاجراکابرین کی جانب سے سینئر مہاجرورلڈ کانگریس میں شمولیت کی خواہش کااظہار کیاجارہا ہے اور اس ضمن میں اپنے کوائف نامے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اورنائن زیرو کراچی ارسال کیے جارہے ہیں۔ 
Read More    Posted on: 03 Aug 2015
سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضانے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق صاحب کوایم کیوایم کی فکر میں دبلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے اور، ایم کیوایم ،جناب الطاف حسین کی قیادت میں آج بھی متحد ومنظم ہے۔
Read More    Posted on: 03 Aug 2015

Urdu News Archive