Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کے انچارج سہیل احمد کو نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد رینجرز نے مسجد کے باہر سے گرفتارکرلیا
ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ شب سے آج دوپہر تک رینجرز اورپولیس اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکر ایم کیوایم کی لٹریچر کمیٹی کے انچارج سمیت 8 ذمہ داران وکارکنان کو گرفتارکرلیا، گرفتارشدگان میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم لٹریچرکمیٹی کے رکن سہیل احمد آج فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع مسجد غفران سے نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد نکل رہے تھے کہ مسجد کے باہر موجود رینجرز کے اہلکاروں نے انہیں بلاجواز گرفتارکرلیا۔ 
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے اظہارارائے کی آزادی سلب کئے جانے پرایم کیوایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ اور کراچی یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی کے خلاف ایم کیوایم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے موقع پر اسٹیج پر آکر کیا
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب اور انٹرویو کو نشر کرنے پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی پر پیمرا کے خلاف ایم کیوایم کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج کراچی پریس کلب کے باہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطاب پر غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی اور ریکارڈ پروگرام کو ٹیلی ویژن پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

Read More    Posted on: 21 Aug 2015
کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ پر ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سند ھ اسمبلی نے کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے شہریوں کو پریشان اور مسائل میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ اب اوور بلنگ کا اوچھا ہتھکنڈ ہ استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
عبد الر شید گو ڈیل کی درازی عمراور جلد ومکمل صحیتا بی کیلئے ملک بھر میں اجتماعات منعقد کئے گئے،مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا
متحدہ قومی مو ومنٹ کے زیر اہتما م 18اگست کودہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے منتخب رکن قومی اسمبلی عبد الر شید گو ڈیل کی درازی عمراور جلد ومکمل صحیتا بی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدکیاگیا ۔اجتماع میں عبدالرشید گوڈیل کی صحت و سلامتی کے لئے "یاسلامُ " کا ورد کیا گیا مختلف تسبیحات اور اذکار کے بعد رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے عبدالرشید گوڈیل کے جلد صحتیابی کے لئے دعا کرائی
تصاویر
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
ایم کیوایم نے جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطابات پر پابندی پر پیمرا کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے پیمرا کی جانب سے جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطابات پر غیر قانونی پابندی کے خلاف کل 21، اگست بروز جمعہ کو سہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے باہر زبردست اور بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیمرا کی جانب سے جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطاب پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب ان کے ریکارڈ پروگرام کو ٹیلی ویژن پر روکنے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں ،پیمرکے نوٹی فکیشن میں کہیں پر بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نام نہیں ہے اور اس نوٹی فکیشن میں کہیں پر جناب الطاف حسین کے لائیو خطابات اور تقاریر پر پابندی لگانے کا کوئی حکم نہیں ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت اور پیمرا کی جانب سے
وڈیو
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
شاہ فیصل کالونی ، کورنگی اور محمود آباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا
پولیس،رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ شب کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور محمود آباد کے علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بغیروارنٹ کے چھاپے مارے اورایم کیوایم کے 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
وزیراعظم اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی
وزیراعظم پاکستان اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوران صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے گزشتہ روزکراچی میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے والے ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی نجی اسپتال میں خیریت دریافت کی گئی
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
منظم ومتحرک رہناہی تحریکوں کوبقاء وسلامتی کاضامن ہوتاہے،گلفرازخان خٹک
متحدہ قومی مو ومنٹ لیگل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی گئی ہے ۔تنظیم نوکے سلسلے میں لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی دفترمیں انتخابی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک اورمحترمہ ریحانہ نسرین سمیت متحدہ لائرزفورم اورلیگل ایڈکمیٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
جناب الطاف حسین نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رشید گوڈیل کی خیریت معلوم کی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فونک گفتگو کی اورگزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت معلوم کی ۔جناب الطاف حسین نے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رشید گوڈیل کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں اور قرآنی آیات کا ورد کریں ۔
English Viewers
Read More    Posted on: 20 Aug 2015

Urdu News Archive