Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ پر ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سند ھ اسمبلی نے کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے شہریوں کو پریشان اور مسائل میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ اب اوور بلنگ کا اوچھا ہتھکنڈ ہ استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے
Read More    Posted on: 21 Aug 2015
عبد الر شید گو ڈیل کی درازی عمراور جلد ومکمل صحیتا بی کیلئے ملک بھر میں اجتماعات منعقد کئے گئے،مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ہوا
متحدہ قومی مو ومنٹ کے زیر اہتما م 18اگست کودہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے منتخب رکن قومی اسمبلی عبد الر شید گو ڈیل کی درازی عمراور جلد ومکمل صحیتا بی کیلئے ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقدکیاگیا ۔اجتماع میں عبدالرشید گوڈیل کی صحت و سلامتی کے لئے "یاسلامُ " کا ورد کیا گیا مختلف تسبیحات اور اذکار کے بعد رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے عبدالرشید گوڈیل کے جلد صحتیابی کے لئے دعا کرائی
تصاویر
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
ایم کیوایم نے جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطابات پر پابندی پر پیمرا کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے پیمرا کی جانب سے جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطابات پر غیر قانونی پابندی کے خلاف کل 21، اگست بروز جمعہ کو سہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے باہر زبردست اور بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیمرا کی جانب سے جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطاب پر پابندی عائد کرنے کے بعد اب ان کے ریکارڈ پروگرام کو ٹیلی ویژن پر روکنے کا معاملہ عدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں ،پیمرکے نوٹی فکیشن میں کہیں پر بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا نام نہیں ہے اور اس نوٹی فکیشن میں کہیں پر جناب الطاف حسین کے لائیو خطابات اور تقاریر پر پابندی لگانے کا کوئی حکم نہیں ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت اور پیمرا کی جانب سے
وڈیو
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
شاہ فیصل کالونی ، کورنگی اور محمود آباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا
پولیس،رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ شب کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور محمود آباد کے علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بغیروارنٹ کے چھاپے مارے اورایم کیوایم کے 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
وزیراعظم اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی
وزیراعظم پاکستان اورسابق چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات اورسیاسی رہنماؤں نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی خیریت دریافت کی اوران صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی جانب سے گزشتہ روزکراچی میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے والے ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی نجی اسپتال میں خیریت دریافت کی گئی
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
منظم ومتحرک رہناہی تحریکوں کوبقاء وسلامتی کاضامن ہوتاہے،گلفرازخان خٹک
متحدہ قومی مو ومنٹ لیگل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی گئی ہے ۔تنظیم نوکے سلسلے میں لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی دفترمیں انتخابی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک اورمحترمہ ریحانہ نسرین سمیت متحدہ لائرزفورم اورلیگل ایڈکمیٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
جناب الطاف حسین نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رشید گوڈیل کی خیریت معلوم کی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فونک گفتگو کی اورگزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت معلوم کی ۔جناب الطاف حسین نے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رشید گوڈیل کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں اور قرآنی آیات کا ورد کریں ۔
English Viewers
Read More    Posted on: 20 Aug 2015
ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں عبدالرشید گوڈیل کی صحتیابی کیلئے ’’ یا سلامو‘‘ کا ورد
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں گزشتہ روز بہادر آباد میں دہشت گردوں کے فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے ’’ یا سلامو‘‘ کا ورد کیا گیا ۔
Read More    Posted on: 19 Aug 2015
دہشت گردوں کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے نائن زیرو عزیز آباد میں دعائیہ اجتماع کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتما م گزشتہ روز بہادر آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں شدیدزخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالرشیدگوڈیل کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد میں دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں ۔
تصاویر

Read More    Posted on: 19 Aug 2015
ایم کیوایم آسٹریلیا کے زیراہتمام کراچی میں جاری بیگناہ مہاجروں کی نسل کشی، ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں پر یونائیٹڈ نیشن کے دفتر اور آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
ایم کیوایم آسٹریلیاکے زیراہتمام کراچی میں جاری ٹارگٹ آپریشن کے دوران سرکاری اہلکاروں کی بیگناہ مہاجروں کی نسل کشی ،ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور گرفتارکارکنان پرانسانیت سوزتشدداورسرکاری سرپرستی میں کراچی کے علاقوں لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل کالونی میں حقیقی دہشت گردوں کے قبضے کے خلاف دارالخلافہ کینبرا میں یونائیٹڈنیشن کے مرکزی دفتراوروفاقی آسٹریلوی پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ اوردھرنادیاگیا۔
Read More    Posted on: 19 Aug 2015

Urdu News Archive