Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جھوٹے مقدمات،چھاپے گرفتاریوں اورماورائے عدالت کے واقعات سے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کیاجاسکتا،شاہدپاشا


جھوٹے مقدمات،چھاپے گرفتاریوں اورماورائے عدالت کے واقعات سے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کیاجاسکتا،شاہدپاشا
 Posted on: 9/11/2015
جھوٹے مقدمات،چھاپے گرفتاریوں اورماورائے عدالت کے واقعات سے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کیاجاسکتا،شاہدپاشا
13ستمبربروزاتوارکولیاقت آبادنمبر10سے مزارقائدتک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی 
آج ہمارے پہلے گرفتاراور لاپتہ کیے گئے چارکارکنان کوانتہائی بے دردی سے جھوٹے مقابلے میں رینجرز نے قتل کردیاہے
ہمیں اپنا جسمانی ،معاشی اورسیاسی قتل عام روکواناہے جس کے لئے ایک تاریخی اورفیصلہ کن جدوجہدکاآّغازکرناہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
آج کے اس اجتماع میں الطاف حسین کے نظریاتی کارکنان موجودہیںیہ کوئی جانورنہیں اورنہ ہی زندہ لاشیں ہیں اورنہ ہی کالے کالوٹے ہیں
کارکنان کی شہادتوں کاسلسلہ ہمارے لئے کوئی نیاسلسلہ نہیں90کی دہائی ہویا2010ء سے آگے کی دہائی ہویہ سلسلہ جاری ہے 
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس سے شاہدپاشااورڈاکٹرمحمدفاروق ستارکاخطاب
کراچی:۔۔۔11؍ستمبر2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشانے کہاہے کہ جھوٹے مقدمات،چھاپے گرفتاریوں اورماورائے عدالت کے واقعات سے ہمارے حوصلوں کوپست نہیں کیاجاسکتا ہے ،ہمارا حوصلہ اورجذبہ آج پہلے سے زیادہ بلندہیں۔ انہوں نے کہاکہ 13ستمبربروزاتوارکولیاقت آبادنمبر10سے مزارقائدتک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں تمام کارکنان لازمی شرکت کرکے قائد تحریک الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہاراورظلم وستم کے خلاف بھرپوراحتجاج ریکارڈکرائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعے کی شب لال قلعہ گراؤنڈعزیز آبادمیں جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل ورکرزاجلاس سے مستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بھی ویڈیولنگ کے ذریعے انتہائی اہم خطاب کیا۔جنرل ورکرزاجلاس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان،شعبہ جات کے ارکان اورمستعفی اراکین قومی وصوبائی اورسینیٹ نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پرلال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں جگہ کم پڑھ گئی جس کے باعث کارکنان کی بڑی تعدادنے جناب الطاف حسین کاخطاب اطراف کی گلیوں میں بیٹھ کرسنا۔شاہدپاشانے کہاکہ ایم کیوایم انقلابی تحریک ہے جس کی جدوجہد میں ہزاروں کارکنان کالہو شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ایک بارپھرہمیں دیوارسے لگانے کی سازش عروج پرہے جس کوعملی جامہ پہنانے کے لئے معصوم وبے گناہ کارکنان کوگرفتارکرکے مرضی کے بیانات بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہا ہے کارکنان کوماورائے عدالت قتل کے واقعات سے ہمیں خوف ذدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے پہلے گرفتاراور لاپتہ کیے گئے چارکارکنان کوانتہائی بے دردی سے جھوٹے مقابلے میں رینجرز نے قتل کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایم کیوایم احتجاجوں ، جلسوں اورجلوسوں میں پہلے والی بات نہیں رہی لیکن ہم نہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کوخوف زدہ نہیں کیاجاسکتا13ستمبرکولیاقت آبادسے مزارقائدتک نکلنے والی احتجاجی ریلی ثابت کردیگی کہ کارکنان کے حوصلے آج پہلے سے زیادہ بلند ہے ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ 13 ستمبر کولیاقت آبادسے مزارقائدتک نکالنے والی احتجاجی ریلی میں لازمی شرکت کریں اورایم کیوایم کے خلاف منفیپروپگنڈہ کرنے والوں کے منہ کردیں۔اجلاس سے مستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کے چاراورکارکنان کوبے دردی سے ماورائے عدالت شہیدکردیاگیاہے جبکہ ایک اورکارکن ریاست دہشت گردی میں حقیقی دہشت گردوں کو ہاتھوں شہیدکیاگیا۔ کارکنان کی شہادتوں کاسلسلہ ہمارے لئے کوئی نیاسلسلہ نہیں90کی دہائی ہویا2010ء سے آگے کی دہائی ہویہ سلسلہ جاری ہے جس میں مہاجروں کاجسمانی ،معاشی اورسیاسی قتل عام کیاجارہاہے،ہم گذشتہ روزشہیداورقتل ہونیو الے کارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہیدکرنے والوں اورقتل کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں،ہمیں اب مزیدآگے کی بات کرنی ہوگی کہ ہم احسان کرنے والوں میں سے ہیں احسان فراموشوں میں سے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم زبانی کالامی خراج تحسین اورسلام تحسین وعقیدت پیش نہیں کرتے بلکہ عملی طورپرثابت کرتے ہیں کہ ہمیں اپنا جسمانی ،معاشی اورسیاسی قتل عام روکواناہے جس کے لئے ایک تاریخی اورفیصلہ کن جدوجہدکاآّغازکرناہے 13 ستمبرکااحتجاج بھی اس تاریخی اورفیصلہ کن جدوجہدکرنا ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اگرکسی نے126دن کادھرنادیاہے توہم252روزکادھرنا دیکرنئے انتظامی یونٹس اورصوبوں کاقیام عمل میں لاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ پاکستان کوکمزوراور غیرمستحکم کررہے ہیں انہیں بھی ہم یہ بات باراورکراناہے کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں جوپاکستان کوبچانے کی جدوجہدکررہے ہیں۔قائدتحریک الطاف حسین کے نظریاتی کارکنان آج کے اس اجتماع میں موجودہیںیہ کوئی جانورنہیں اورنہ ہی زندہ لاشیں ہیں اورنہ ہی کالے کالوٹے ہیں،یہ سب کہہ کرہماری شناخت کوتوڑاموڑاجارہاہے،لیکن ہم بتادیناچاہتے ہیں کہ یہ نظریاتی کارکنان ہیں جنہوں نے الطاف حسین کے علم کوبلندکیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں صبروتحمل کامظاہرہ کرناہے اورگھرگھرجاکرلوگوں کوبتاناہے کہ یہ عام کارکنان کاقتل نہیں بلکہ سندھ کے عوام کامعاشی قتل کیاجارہاہے،93ء میں ہم نے قومی اسمبلی کابائیکاٹ کرکے ثابت کردیاتھاکہ ایم کیوایم کوظلم وستم کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتااورآج ہم نے استعفے دیکرایک بارپھرثابت کردیاہے کہ ہم اپنی جگہ پرجمے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج قائداعظم محمدجناح ؒ کے فلاحی پاکستان کوقتل کیاجارہاہے، ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے قافلے کومنظم ،مستحکم اورمضبوط رکھناہے اوراپنے انتظامی حقوق اورسیاسی حقوق کے ساتھ قائداعظم کے فلاحی پاکستان کوبچاتے ہوئے آگے لیکر چلناہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کاسب سے باشعوراورپڑھالکھاطبقہ ہے جس کی پاکستان کے قیام ،پاکستان استحکام اورپاکستان کی معیشت میں سب سے بڑاحصہ ہے۔ انہوں نے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ وہ 13ستمبرکواحتجاجی ریلی میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں اورریلی کوکامیاب بنائیں۔

10/1/2024 8:29:10 AM