Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں اے این پی کے امیدوار عبد الرحمن کے قافلے پر کریکر بم حملہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔


لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں اے این پی کے امیدوار عبد الرحمن کے قافلے پر کریکر بم حملہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
 Posted on: 4/26/2013

 

لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں اے این پی کے امیدوار عبد الرحمن کے قافلے پر کریکر بم حملہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
سفاک دہشت گردقتل و غارتگری ، دہشت گردی اور بم دھماکوں کی مذموم کارروائیاں کرکے اے این پی ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کو عام انتخابات سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں، الطاف حسین 
ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو آزادانہ اور شفاف انتخابی ماحول کی فراہمی کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی کرکے گرفتار کیاجائے ، الطاف حسین 
کریکر بم حملے میں راہ بچے سمیت دو افراد کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
 

لندن۔۔۔26، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے NA-255کی نشست پر نامزد امیدوار عبدا لرحمان کے قافلے پر کریکر بم سے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی کو انتخابات کے پرامن انعقا د سے روکنے کی بدترین اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ سفاک دہشت گردقتل و غارتگری ، دہشت گردی اور بم دھماکوں کی مذموم کارروائیاں کرکے اے این پی ، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کو عام انتخابات سے دور رکھنے کی گھناؤنی سازش پر عمل پیرا ہیں اور یہ گھناؤنی سازش کسی طرح بھی ملک و قوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں نے پیپلزچورنگی اور نصرت بھٹو کالونی میں ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر پر بم دھماکے کی کارروائیاں کیں جس میں متعدد کارکنان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم اس کے باوجود دہشت گردی کا تسلسل جاری رہنا ، انتخابات میں ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی عدم فراہمی ہر محب وطن اورجمہوریت پسند حلقوں کیلئے باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کریکر بم حملے کے نتیجے میں راہ گیر بچے سمیت 2افراد کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں اے این پی کے امیدوار پر دہشت گردوں کے کریکر بم حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم ، اے این پی اور پیپلزپارٹی کو آزادانہ اور شفاف انتخابی ماحول کی فراہمی کیلئے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور انتخابی ماحول کو سبوتاژ کرنے اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والے دہشت گردوں کو بلاتفریق گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ 

12/23/2024 10:58:05 AM