نصرت بھٹو کالونی میں دھماکہ ایم کیوایم کے انتخابی دفتر کے باہر کیا گیا، ایم کیوایم شعبہ اطلاعات
ایم کیوایم کا انتخابی دفتر دوروز قبل پیپلزچورنگی میں ہونے والے دھماکے کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا
نصرت بھٹو کالونی بم دھماکے پر الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت
لندن۔۔۔25 اپریل2013 ء
جمعرات کی شام دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے ایک اور انتخابی دفتر پر بم دھماک سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ایم کیوایم کے پانچ جواں سال کارکنان جابحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جونارتھ ناظم آباد کی نصرت بھٹو کالونی میں قلندریہ چوک کے نزدیک ایم کیوایم کے ایک انتخابی دفتر میں کھڑی کی گئی تھی ۔ منگل کو پیپلز چورنگی پر ایم کیوایم کے کارکنوں پر ہونے والے بم موٹر سائیکل کو پیپلز چورنگی پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد چونکہ ایم کیوایم کے تما م انتخابی دفاتر بند کردیئے گئے تھے لہٰذا حملہ کانشانہ بنے والا دفتر بھی بند تھا تاہم ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں اور ہمدردانتخابی سرگرمیوں کیلئے دفتر کے قریب جمع تھے ۔ بم اتنا طاقتور تھا کہ اس سے قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں او رکئی عمارتو ں کو شدید نقصان پہنچا ۔تحریک طالبان پاکستانے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ، اس دھماکہ میں ایم کیوایم کے متعدد کارکن نشانہ بنے جن میں پانچ کارکن کچھ دیر بعد ہی جاں بحق ہوگئے ،جبکہ دو کی حالت نازک ہے ۔
*****