Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بنوں میں تھانہ صدرکے قریب بم دھماکے اور متنی میں بم ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار کی شہادت کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بنوں بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 12 Mar 2013
بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا بل منظور کرکے ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کے خلاف بل کی اتفاق رائے سے منظوری کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں مستقبل کے معماروں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور قومی اسمبلی کے ایوان میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا بل منظور کرکے ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے جس پر تمام اراکین قومی اسمبلی اور اس قانون سازی کیلئے جدوجہد کرنے والے سول سوسائٹی کے افراد زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
Read More    Posted on: 12 Mar 2013
بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بنوں میں صدر تھانہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں2 پولیس اہلکاروں کے شہید اور متعدد پولیس اہلکاروں اوردیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی میں انہوں نے کہاکہ بنوں بم دھماکہ بزدلانہ کارروائی اور ملک میں جاری بدترین دہشت گردی کا تسلسل ہے اور اس کھلی دہشت گردی کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ۔
Read More    Posted on: 12 Mar 2013
ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ عام میرپورخاص میں ہوگا، الطاف حسین کی میرپورخاص زون کے ذمہ داران اور شعبہ خواتین کی ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ 18، مارچ2013ء کو ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ عام میرپورخاص میں ہوگااورمیرپورخاص کے تمام قومیتوں ،مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی مائیں ، بہنیں ، بزرگ ، نوجوان اورطلباء وطالبات نہ صرف جلسہ عام کو عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کریں گے بلکہ آئندہ انتخابات میں حق پرست امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بھی بنائیں گے ۔ یہ اعلان انہوں نے آج میرپورخاص زون میں زونل، سیکٹرز، یونٹوں اورشعبہ خواتین کی ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Read More    Posted on: 11 Mar 2013
لانڈھی خرم آبادبم دھماکہ میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن شمشیرخان اوران کے صاحبزادے عالیان خان شہیدکوکورنگی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
لانڈھی خرم آبادبم دھماکے میں شہیدہونیوالے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹرکے کارکن شمشیرخان شہیداوران کے صاحبزادے عالیان خان شہیدکوسوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان کورنگی نمبر6کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہداء کی نمازجنازہ لانڈھی کی مقامی مسجدمیں اداکی گئی
Read More    Posted on: 11 Mar 2013
سانحہ بادامی باغ نے پنجاب حکومت اور انتہا پسندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ۔ ایم کیو ایم امریکہ
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی توصیف خان، وسیم زیدی، ثاقب محی الدین، وکیل جمالی، محمد ظہیر، علی حسن، عامر قاضی، گل محمد ، اسد صدیقی نے بادامی باغ لاہور میں عیسائی آبادی پر حملے اور ان کے مکانات اور املاک نذر آتش کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Read More    Posted on: 11 Mar 2013
لانڈھی خرم آبادبم دھماکہ رابطہ کمیٹی کااراکین اسمبلی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ جناح اسپتال اورلانڈھی جائے وقوعہ کادورہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمدنے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی خالدافتخاراورمزمل قریشی کے ہمراہ جناح اسپتال کادورہ کیااور لانڈھی خرم آبادبم دھماکے میں زخمی افرادکی عیادت کرکے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ڈاکٹرصغیراحمدنے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے ایم کیو ایم کے کارکن شمشیر خان ولدشمشادخان اوراور ان کے صاحبزادے عالیان خان ولدشمشیرخان کے سوگوارلواحقین ودیگراہلخانہ سے بھی ملاقات کرکے جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی و افسوس کااظہارکیااورصبر کی تلقین کی ۔
Read More    Posted on: 11 Mar 2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی جانب سے جوزف کالونی ، بادامی باغ لاہور کے متاثرین مسیحی بھائیوں میں راشن سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جوزف کالونی ، بادامی لاہورکا دورہ کیا اور مسیحی بھائیوں میں راشن و پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچائیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی ، ڈاکٹر زیب النساء ، ضلع صدر لاہور ارشاد الحق چوہدری، ماہ بانو، شہناز سہیل سمیت سینٹرل پنجاب کمیٹی و لاہور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
Read More    Posted on: 11 Mar 2013
سانحہ بادامی غاغ لاہورمیں مسیحی برادری پرہونے والے مظالم کے خلاف بھرپوراحتجاج کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے برطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئر اورلیبرپارٹی کے رہنما جیمزشیراکااظہارتشکر
برطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئر اورلیبرپارٹی کے رہنما جیمزشیرانے سانحہ بادامی غاغ لاہورمیں مسیحی برادری پرہونے والے مظالم کے خلاف لندن اور پاکستان میں بھرپوراحتجاج کرنے پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہارکیاہے ۔جیمزشیرانے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مسیحی برادری اوردیگراقلیتوں کوجس طرح ظلم وتشدداورزیادتیوں کانشانہ بنایاجارہاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اورآج مذہبی اقلتیں پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ سمجھنے لگی ہیں ۔ 
Read More    Posted on: 11 Mar 2013
سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور سانحہ بادامی باغ لاہور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی بدترین مثالیں ہیں ۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف کراچی سمیت صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں کامیاب مظاہروں پر ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اور ہمدردوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 11 Mar 2013

Urdu News Archive