تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوار برائے این اے 241اور پی ایس 93علی اسفر تنولی ایم کیوایم کے نامزد امیدواران کے حق میں دستبر دار ہوگئے
کراچی ۔۔۔08، مئی 2013ء
تحریک صوبہ ہزارہ کے نامزد امیدوار برائے این اے 241اور پی ایس 93 علی اسفر تنولی نے ایم کیوایم کے امیدواران برائے این اے 241ایس اے اقبال قادری اور حق پرست امیدوار پی ایس 93شفیق داد کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز قصبہ کالونی میں واقع ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن آفس میں منعقدہ انتخابی تقریب میں کیا ۔ تقریب میں علاقے کی ہزارے وال برادری کی شخصیات کے علاوہ نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں علی اسفر تنولی نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ این اے 241اور پی ایس 93کی نشست پر حق پرست امیدواران کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے نامزد امیدوار این اے 241ایس اے اقبال قادری اور حق پرست امیدوار پی ایس 93شفیق داد نے علی اسفر تنولی کی اپنے حق میں دستبرداری کا خیر مقدم کیا ۔