Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
میر پور خاص میں ایم کیو ایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری
ایم کیو ایم کے 29ویںیوم تاسیس کا مرکزی پروگرام میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اعلان سے اہلیان میر پور خاص میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے ، اس اعلان کے ساتھ ہی میر پور خاص اور ملحقہ علاقوں میں یوم تاسیس کی تیاریاں انتہائی جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اہلیان میر پور خاص یوم تاسیس کے مرکزی پروگرام کے میر پور خاص میں منعقد ہونے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں میرپورخاص میں پروگرام کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں
Read More    Posted on: 14 Mar 2013
18مارچ کو گاما اسٹیڈیم میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کی کامیابی کی گونج ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارنہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، محترمہ نسرین جلیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل نے 18مارچ 2013ء کو میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے انعقاد اور اس کی کامیابی کی گونج ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارنہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ میر پور خاص شہر اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والے عوام وکار کنان فرسودہ نظام سے نجات اور حقوق کی جدوجہد میں سرِ فہرست رہیں گے
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
ظلم کی داستان
تحریر : ارشد حسین
پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک سرکاری اسپتال میں چوکیداری کی ملازمت کرنے والا اصفر نامی شخص اور اسکی پانچ صاحبزادیاں ایک انتہائی خستہ ہال مکان میں رہائش پذیر ہیں ،اس بے چارے چوکیدار کی صاحبزادیاں ایک موزی مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے یہ پانچوں بچیاں نہ صرف چلنے پھر نے سے قاصر ہیں بلکہ وہ بستر مرگ پر کسی مسیحا کی منتظر ہیں، اکثر و بیشتر پڑوسی اپنا اخلاقی فرض کامظاہر ہ کر تے ہوئے اس بے کس و مجبور خاندان کی مدد کرتے رہتے ہیں، سوچنے کی بات ہے کہ آج کل کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی میں محض چندہزار روپے میں کس طرح سے گزار ا ہوتا ہوگا پانچ لڑکیاں وہ بھی بے
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
ایم کیوایم صحت و تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، جس معاشرے میں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات میسر ہونگی وہ معاشرہ تیزی سے ترقی کریگا، ڈاکٹر صغیر احمد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ایم کیوایم صحت وتعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،جس معاشرے میں عوام کوصحت اور تعلیم کی سہولیات میسرہونگی وہ معاشرہ تیزی سے ترقی کریگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز این اے 257حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کے فنڈز سے ملیر۷ میں سعودیہ گرلز کالج، ڈگری سائنس کالج کی رینوویشن، سعودآباد میں 18انچ قطر کی نکاسی آب کی لائن، کوثر ٹاؤن میں ریزروائر واٹر ٹینک، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد میں ڈائی لیسسز سینٹر، شعبہ حادثات، ایڈمنسٹریشن بلاک کی تکمیل، جبکہ ٹراما سینٹر اور سائیکا ٹری بلاک کے سنگ بنیاد اوردیگر مختلف ترقیاتی اسکیموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے قتل کرنے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان کوفائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے اورمطالبہ کیاہے کہ پروین رحمان شہیدکے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ الطا ف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے بنارس کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سفاک دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ محترمہ پروین رحمن ایک عالمی ایوارڈیافتہ این جی او کی رکن اورایک محنتی اورفرض شناس افسر تھیں اوراورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹرکی حیثیت سے طویل عرصہ سے اہلیانِ اورنگی کی بے غرض خدمت میں مصروف تھیں۔آخرانہیں کس جرم کی سزادی گئی ہے
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
ایم کیوایم پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری اور دیگر غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، رضا ہارون
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون ، حیدر عباس رضوی، حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈئیل ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدور مبین قاضی ایڈووکیٹ، طاہرہ آصف اور لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر ارشاد الحق چوہدری نے دیگر ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ جوزف کالونی ، بادامی لاہور میں گزشتہ دنوں نذر آتش کی جانے والی مسیحی کالونی کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی ۔
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کا قتل بدترین دہشت گردی ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹرمحترمہ پروین رحمان پرمسلح ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ کوبدترین دہشت گردی قراردیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ درندہ سفاک دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل اورپاکستان خصوصاًسندھ اورکراچی کوغیرمستحکم کرنے کیلئے اہم شخصیات کومسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے والد نذیر حسین کی46 ویں برسی منائی گئی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین کے والدنذیرحسین مرحوم کی46ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی اوراس سلسلے میں ملک بھر میں 38 سے زائدمقامات پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کیے گئے جبکہ مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت،اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،کراچی کے سیکٹرزویونٹس کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
Read More    Posted on: 13 Mar 2013
عام انتخابات 2013ء کیلئے جاری کئے گئے ملک بھر سے امیدواروں کے انتخاب کے بغیر فیس ’’درخواست فارم ‘‘ کا غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد اور خصوصا نوجوانوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے عام انتخابات 2013ء کیلئے جاری کئے گئے ملک بھر سے امیدواروں کے انتخاب کے بغیر فیس ’’درخواست فارم ‘‘ کا غریب ومتوسط طبقے کے باصلاحیت ، باکردار، پڑھے لکھے اور میرٹ پر پورا ترنے والے افراد اور خصوصاً نوجوانوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے
Read More    Posted on: 13 Mar 2013

Urdu News Archive