Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
۔18مارچ کاجلسہ صوبہ سندھ کے استحکام ،بھائی چارگی کے فروغ اور پاکستان کی بقاء وسلامتی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،رضاہارون
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے کہاہے کہ زندہ دل ،متحرک اوربلندحوصلہ قومیں ہی اپنی منزل پرپہنچتی ہیں، 18مارچ کاجلسہ صوبہ سندھ کے استحکام ،بھائی چارگی کے فروغ اور پاکستان کی بقاء وسلامتی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگاجوعوام دشمن سازشی عناصرکے تمام منفی ہتھکنڈوں کوپاش پاش کردیگا۔یہ بات انہوں نے ہفتے کی شب ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے سلسلے میں میرپورخاص کے علاقے والکرٹ ٹاؤن میں منعقدہ بڑی کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اور تین کارکنوں کی شہادت کا واقعہ کھلی بربریت اور سفاکیت ہے۔ رابطہ کمیٹی ،متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادکے سائٹ ایریامیں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کی کھلی بربریت اورسفاکیت قراردیاہے اورایم کیوایم کے تین کارکنوں کی شہادت کے سانحہ پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل ، دستی بموں سے حملوں اوردہشت گردی کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں اوراب اس کادائرہ حیدرآبادتک وسیع ہوگیاہے اوروہاں بھی مسلح دہشت گردوں نے اپنی سفاکانہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
حیدرآباد سائٹ ایریا میں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیمانہ واقعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شدید مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد سائٹ ایر یامیں ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیما نہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جناب الطا ف حسین نے حملہ آورں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں اور ہمدردوں عظیم ، سرفراز اورشیر نوناری کی المناک شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت
پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نبیل گبول نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان انہوں نے اتوار کی شام نائن زیرو عزیز آباد پر منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا 
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،اشفاق منگی،یوسف شاہوانی، گلفرازخان خٹک کا میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم کادورہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون،اشفاق منگی،یوسف شاہوانی، گلفرازخان خٹک نے میرپورخاص کے گامااسٹیڈیم کادورہ کیااور18مارچ 2013ء کوایم کیوایم کے 29 ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں جلسے گاہ کی تیاریوں کابغورجائزہ لیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جلسہ گاہ کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے ملاقات کرکے تیاریوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی اورجلسہ گاہ کی تیاریوں میں حصہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے تیاریوں میں مصروف کارکنان کوسخت گرمی اورتیزدھوپ کے باوجود دل جمی سے کام کرنے پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
کل انشاء اللہ میرپورخاص میں ایم کیوایم کا تاریخی جلسہ ہوگا ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کل انشاء اللہ میرپورخاص میں تاریخی جلسہ ہوگا اورتمام قومیتوں کے عوام اپنے اتحادسے ثابت کردیں گے کہ وہ تمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج میرپور خاص کے گامااسٹیڈیئم میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی جن میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان، بزرگ اورخواتین شامل تھیں۔
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے فنڈز سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے نیو کراچی میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے نوید مرتضی شہید کرکٹ اسٹیڈیم ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے ترقیاتی فنڈزسے نیو کراچی سیکٹر 5-Jسے بشیر چوک تک 36انچ قطر کی طویل سوریج لائن کی تنصیب اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل صدیقی کے فنڈ سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والی سیوریج لائن اور روڈ کا افتتاح کردیا
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی اولّین ترجیح پاکستان کے عوام کی بلاتفریق خدمت ہے۔سید سردار احمد
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید سردار احمد نے ارکان قومی اسمبلی کے مختص شدہ ترقیاتی فنڈ زسے سندھ کے مختلف گوٹھوں اور دیہاتوں میں تقریباً 2کروڑ روپے مالیت سے ترقیاتی کام کروانے اور سندھ کے دور دراز گاؤں گوٹھوں میں بجلی کی سہولیات پہنچانے پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ اعجاز خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
مظلوم بلوچ، سندھی اور اردوبولنے والے سندھی عوام اپنے اتحاد سے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مظلوم بلوچ، سندھی اور اردوبولنے والے سندھی عوام اپنے اتحاد سے نفرتوں کا خاتمہ کردیں گے اورانشاء اللہ بہت جلد حق پرستی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآبادمیں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیرنبیل گبول سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
Read More    Posted on: 17 Mar 2013
نبیل گبول کی شمولیت سے ملک میں اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ ملے گا ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاری سے سابق وفاقی وزیراورپیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اوران کے ہزاروں ساتھیوں کی ایم کیوایم میں شمولیت کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں متحدہ قومی موومنٹ میں خوش آمدید کہاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نبیل گبول ایک معزز سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو قیام پاکستان سے بھی پہلے کراچی میں قیام پذیر ہے اور جس کے افراد نے قیام پاکستان سے پہلے بھی کراچی سے انتخابات میں کامیابیاں حاصل کیں۔ 
Read More    Posted on: 17 Mar 2013

Urdu News Archive