Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بم دھماکوں کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں روکنے کی بد ترین کارروائیاں بھی حق پرست عوام و کارکنان کو حق پرستی کے نظریئے سے دور نہیں کرسکیں، شاہد لطیف


بم دھماکوں کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں روکنے کی بد ترین کارروائیاں بھی حق پرست عوام و کارکنان کو حق پرستی کے نظریئے سے دور نہیں کرسکیں، شاہد لطیف
 Posted on: 5/8/2013 1
بم دھماکوں کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں روکنے کی بد ترین کارروائیاں بھی حق پرست عوام و کارکنان کو حق پرستی کے نظریئے سے دور نہیں کرسکیں، شاہد لطیف 
ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ڈاکاڈالنے والے سازشی عناصر اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ، حق پرست امیدوار این اے 253مزمل قریشی 
گلشن اقبال ریذیڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام 13-Cکے علاقے میں بڑی انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب 
کراچی ۔۔۔08، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عام انتخابات 2013ء کے سلسلے میں انتخابی مہم جاری ہے اور ایم کیوایم کے مختلف سیکٹروں اور کمیٹیوں کے زیر اہتمام حق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں حق پرست خواتین ، نوجوان ، بزرگ اور بچے تمام تر دہشت گردی اور بم دھماکوں کی بزدلانہ کاروائیوں کے باوجود کثیر تعداد میں شرکت کررہے ہیں ۔ ایم کیوایم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز گلشن اقبال ریذیڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام 13-Cکے علاقے میں ایک بڑی انتخابی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف اور قومی اسمبلی کی نشست 253پر نامزد حق پرست امیدوار مزمل قریشی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر گلشن اقبال ریذیڈنٹس کمیٹی کے انچارج ریحان شمیم اور اراکین بھی موجود تھے ۔ انتخابی کارنر میٹنگ کے شرکاء کا جوش و خروش قابل دید تھا اور وہ پرجوش انداز میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف نے کہا کہ ایم کیوایم ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کی آواز ہے اور 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم نے کئی کٹھن ، نامساعد اور مشکل حالات کا سامنا کیا ہے لیکن کسی بھی باطل قوت کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے ایم کیوایم کی انتخابی سرگرمیاں روکنے کی بد ترین کارروائیاں بھی حق پرست عوام و کارکنان کو حق پرستی کے مشن ، مقصد اورنظریئے سے دور نہیں کرسکیں اور تمام تر جبر کے ہتھکنڈوں کے باوجود آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے باہمت ، جرات مند اور بہادر کارکنان انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر ایک ایک کارکن زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ انہوں نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کو اپنے قیمتی ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر واضح کردیں کہ کسی بھی ظلم و ستم اور گھناؤنی سازش کے ذریعے روشن خیال ، اعتدال پسند اور لبرل عوام پر انتہاء پسندی اور شدت پسندی کو مسلط ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ کارنر میٹنگ سے حق پرست نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 253مزمل قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے کروڑوں کی تعداد میں ملک بھر میں موجود ہیں اور ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر دہشت گردی اور بم دھماکوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ڈاکا ڈالنے والے سازشی اور ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔مزمل قریشی نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کو پتنگ کے انتخابی نشان پر اپنی مہر ثبت کریں اور ثابت کردیں کہ شدت پسندی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہیں ۔ 



12/21/2024 7:54:10 PM