Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
حیدرآبادمیں فائرنگ سے شہیدہونیوالے کارکنان کیلئے الطاف حسین کی دعا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ 29ویںیوم تاسیس کے جلسے کوناکام بنانے کیلئے سازشی عناصر نے کوشش کی اورگزشتہ رات حیدرآبادمیں سیکٹر آفس پرمسلح دہشت گردوں کے ذریعے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے تین معصوم ساتھیوں کوبے دردی سے شہیدکردیا۔جناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں سائٹ سیکٹرآفس پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے تینوں کارکنان کے سوگوارلواحقین اوردیگراہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 29یوم تاسیس کے موقع پر کراچی کے لال قلعہ گرؤانڈعزیزآباد میں منعقدہ اجتماع
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں میرپور خاص کے گاما اسٹیڈیم کی طرح کراچی میں لال قلعہ گرؤانڈعزیزآباد میں یوم تاسیس کا ایک بڑااجتماع منعقد ہوا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ز ڈاکٹر نصرت ، محترمہ نسرین جلیل و اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس ، شاہد لطیف ، محترمہ آنسہ ممتاز انوار، ڈاکٹر صغیر احمد ،سیف یار خان ، کیف الوریٰ اور مرکزی رہنماء عامر خان ، سابق حق پرست وزراء ، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،علمائے کرام ، تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں خواتین، بزرگ ، نوجوانوں ، بچوں ، اور بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و اراکین کی یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد، کیف الوریٰ ، سیف یار خان ، مرکزی رہنماء عامر خان نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم کے 29ویںیوم تاسیس کے موقع پر یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری دی اور سلامی پیش کی ۔اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء کی لازوال قر بانیوں پر انہیں زبردست خراج عقید ت پیش کیا ۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
میرپورخاص کی معروف شخصیات اوربرادری کے لوگوں کی ایم کیوایم میں شمولیت
میرپورخاص کی معروف شخصیات رئیس دلاوربگری،عمرہالیپوٹو،چوہدری نویدعالم،چوہدری ندیم باجوہ،فاروق باجوہ اوررشیدباجوہ سمیت مختلف قومیتوں اوربرادری کے معززین اپنے ساتھیوں اوربرادری کے افرادکے ہمراہ ایم کیوایم میں غیرمشروط طورپرشمولیت کرلی ہے۔ایم کیوایم میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان انہوں نے میرپور خاص کے گامااسٹیڈیم میں منعقدہ ایم کیوایم 29ویں یومِ تاسیس کے مرکزی اجتماع کے موقع پرکیا۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والی تمام شخصیات اوربرادریوں کے معززین کاایم کیوایم میں خیرمقدم کیااورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
ایم کیوایم یوم تا سیس 29واں جلسہ ؍گاما اسٹڈیم ؍زبردست آتش بازی
میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے اختتام اور اس کی فقیدالمثال اور تاریخی کامیابی پر گاما اسٹیڈیم میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا ۔ آتش بازی کے باعث آسمان پر رنگ و نور کی بہار دیکھنے میں آئی اور جلسہ عام کے شرکاء نے آتش بازی کے مظاہرے کو دلچسپی سے دیکھا ۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
پروفیسرسبط جعفر کے قتل سے تعلیمی حلقوں میں ایک خلا پیداہو گیاہے،اے پی ایم ایس او
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبدالوہاب اورو اراکین مرکزی کابینہ نے لیاقت آباد ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر سبط جعفر کے بہیمانہ قتل پر شدید افسوس اور اظہار مذمت کیا ہے۔پروفیسر سبط جعفر کا قتل شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے ۔ایک بیان میں مرکزی کابینہ کا کہنا تھا کہ پروفیسرسبط جعفرکے قتل سے تعلیمی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیداہو گیاہے ،انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کا ایک ایک کارکن لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ،گورنر سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر سبط جعفر کے قاتلوں کو فی ا لفور گرفتا ر کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔قبل ازیں مرکزی کابینہ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کے بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
دہشت گردوں کی پہنچ سے ملک کا کوئی ادارہ اور اہم عمارت محفوظ نہیں رہی ۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
جو پودا قائد تحریک جناب الطاف حسین نے29 برس پہلے لگایا تھا اب وہ تناور درخت بن چکا ہے ڈاکٹر فاروق ستار
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فارق ستار نے حیدر آباد سائٹ میں ایم کیوایم آفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے تین کارکنان کی شہادت کی سخت ترین الفاظ مذمت کر تے ہیں کہاہے کہ جب کل ایم کیو ایم میر پور خاص میں تاریخ سازجلسہ منعقد کرنے جارہی ہے جس کو ہم نے جلسہ یکجہتی کانام دیا ہے ۔اس وقت میں ہمارے حوصلے پست کرنے کیلئے سفاک قاتلوں نے ایک شب خون مارا اور ہمارے ساتھیوں کو شہید کر دیا ۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
ایسا پاکستان چاہتاہوں جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا،جسکی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں ایسے پاکستان کاقیام چاہتاہوں جس کاخواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا،جسکے قیام کی جدوجہد قائداعظم محمدعلی جناح نے کی اورجس کاساتھ خان لیاقت علی خان نے دیاتھا۔جہاں کسی پرکوئی ظلم نہ ہواورسب کے ساتھ مساوی سلوک ہواورمساوی حقوق ہوں۔ انہوں نے یہ بات اتوارکی شب ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد، حیدرآباداور میرپورخاص میں جمع ہونے والے کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حیدرآبادمیں سائٹ سیکٹرآفس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین کارکنوں کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے یہ کارکنان میرپورخاص میں یوم تاسیس کے جلسہ کی تیاری میں مصروف تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ہمارے آفس پر حملہ کرکے ان کارکنوں کوشہیدکردیا۔
Read More    Posted on: 18 Mar 2013
سبط جعفر سمیت تمام بیگناہ ہوں کے قاتلوں کو سزا دینا ریاست کافر یضہ ہے،الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وحشی اور درندہ صفت قاتلوں کے ہاتھو ں لیاقت ڈگری کالج کے پرنسپل اور معر وف مرثیہ گو سبط جعفر کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفا ظ میں مذمت کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے سانحہ عباس ٹاؤن پر اپنے ردعمل میں واضح طو ر پر کہا تھا کہ فرقہ واریت کے نام پر معصوم شہریوں کے قتل عام میں وہ کالعدم گروپس ملوث ہیں
Read More    Posted on: 18 Mar 2013

Urdu News Archive