Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خود کش اور گجرانوالہ میں آزاد انتخابی امیدوار پر قاتلانہ حملے کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔


بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خود کش اور گجرانوالہ میں آزاد انتخابی امیدوار پر قاتلانہ حملے کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
 Posted on: 5/8/2013 1
بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خود کش اور گجرانوالہ میں آزاد انتخابی امیدوار پر قاتلانہ حملے کے واقعات پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
تمام تر دہشت گردی کے باوجود سیاسی کارکنان اور عوام کی جانب سے بہادری ، جرات اور ہمت کے ساتھ انتخابی مہم چلانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اور سیاسی کارکنان دہشت گردی اور بم دھماکوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں، الطاف حسین 
لندن۔۔۔8، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بنوں میں تھانہ ڈومیل میں خود کش بم دھماکے اور گجرانوالہ میں آزاد انتخابی امیدوار پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بنوں میں خود کش حملے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت پانچ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرکے من پسند جماعتوں کو جتوانے اور حکومت پر قبضہ کی گھناؤنی سازشوں پر عمل درآمد کیلئے دہشت گردی کی تسلسل کے ساتھ جاری کارروائیاں سیاسی کارکنان اور عوام کے عزم و حوصلوں کو کم نہیں کرسکیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران بھی تمام تر دہشت گردی اور بم دھماکوں کی کارروائیوں کے باوجود سیاسی کارکنان اور عوام کی جانب سے جس بہادری ، جرات اور ہمت کے ساتھ انتخابی مہم چلائی جارہی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اور سیاسی کارکنان دہشت گردی اور بم دھماکوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ نام نہاد شریعت کے نفاذ کو یکسر مسترد کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنوں تھانہ پر خود کش حملہ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ دہشت گرد ملک کی سلامتی کے درپے ہیں اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ناپاک منصوبے پر عمل پیرا ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے بنوں میں تھانہ ڈومیل میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خود کش حملے اور گجرانوالہ میں آزاد انتخابی امیدوار پر قاتلانہ حملے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، انتخابی عمل سرگرمیوں کو دہشت گردی کے ذریعے روکنے کا عمل فی الفور بند کرایا جائے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

12/23/2024 5:05:58 PM