Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں نے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے، الطاف حسین کاپالیسی بیان


میں نے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے، الطاف حسین کاپالیسی بیان
 Posted on: 5/13/2013
الزام لگانے والے میرے خطاب کی CD نائن زیرو سے حاصل کرکے خطاب میں بیان کردہ نکات کو
سیاق وسباق کی روشنی میں پڑھ کراپنی رائے کااظہارکریں
جن کے آبا واجداد نے 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،ان کی اولادیں پاکستان کے خلاف بات کرنے کا تصور کیسے کرسکتا ہے
عام انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد اور ملک میں جمہوری عمل کے مسلسل جاری رہنے پر پوری قوم کو زبردست مبارکباد
عوام کو بھرپورتحفظ فراہم کرنے پر مسلح افواج، رینجرز،ایف سی اورمحکمہ پولیس کے ایک ایک افسراورجوان کوسیلوٹ پیش کرتا ہوں
مقررہ وقت پر انتخابات کرانے پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے خصوصاً چیف الیکشن کمیشنرنے کوخراج تحسین
جن لوگوں کو شکایات ہیں وہ قانونی طریقہ کاراختیار کریں نہ کہ سڑکوں پر احتجاج کرکے ملک کیلئے مزید مشکلات کھڑی کریں
آئیے!عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم ؒ اورعلامہ اقبالؒ کے وژن کا پاکستان بنائیں گے، الطاف حسین
ایک دوسرے کوتسلیم کرنے کی عادت ڈالیں گے اور مل جل کر ملک کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کریں گے


لندن۔۔۔13، مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک پالیسی بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے ۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ جو لوگ مجھ پر ایسا مطالبہ کرنے کا الزام لگارہے ہیں ،میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور الزام لگانے والوں سے بڑے ادب کے ساتھ درخواست کرونگا کہ میرے مذکورہ خطاب کی ریکارڈڈ سی ڈی نائن زیرو پر موجود ہے ،اسے حاصل کرلیں، میرے بیان کردہ نکات کو سیاق وسباق کی روشنی میں پڑھیں اور پھر اپنی رائے کا اظہار کریں ۔
اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نیکہاکہ پاکستان کے قیام کیلئے جن کے آبا واجداد نے 20 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیاوہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کا تصور کیسے کرسکتے ہیں ۔انہوں نے عام انتخابات کے مقررہ وقت پر انعقاد اور ملک میں جمہوری عمل کے مسلسل جاری رہنے پر پوری قوم کو زبردست مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک میں جمہوری عمل جاری رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام انتہائی زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں جو انتہاء پسندوں کی تمام تر دہشت گردیوں کے باوجود حوصلے اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر 11،مئی کو اپنے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے اور بعض مقامات پر الیکشن کمیشن کی بدانتظامیوں کے باعث انہیں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا مگر نہ تو ان کے حوصلے پست ہوئے اور نہ وہ کسی مایوسی کاشکار ہوئے ، بزرگ اور بیمار افراد بھی صبروتحمل کے ساتھ قطار وں میں کھڑے رہے اور اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس مرتبہ عوام نے ماضی کے مقابلے میں بہت بڑی اکثریت کے ساتھ ووٹ ڈالے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں آہستہ آہستہ بیداری پھیل رہی ہے اور پاکستان کے عوام ایک زندہ ، باہمت اور روشن خیال قوم کی جانب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ بیداری ملک اور اس کے عوام کیلئے انتہائی خوش آئند ہے ۔
جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام مسلح افواج ، خاص طور پر بری فوج کے جوانوں اورافسران، رینجرز، فرنٹئیر کانسٹیبلری ، دیگر نیم فوجی فورسز

اورمحکمہ پولیس کے تمام افسران وجوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے عوام کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور جام شہادت نوش کیا۔ ان افسروں اورجوانوں نے انتخابات کو پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتھک محنت وجرات سے کام کیا اور بالآخر الیکشن پایہء تکمیل تک پہنچے جس پروہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں اور میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ایک ایک افسر اور جوان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔
جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے خصوصاً چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی طویل العمری کے باوجود دن رات اپنی بساط سے بڑھ کر کام کیا اور مقررہ وقت پرانتخابات کرائے ۔جناب الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب جبکہ انتخابات کامرحلہ مکمل ہوچکا ہے ، جن لوگوں کو شکایات ہیں وہ ان کے ازالے کیلئے قانونی طریقہ کاراختیار کریں نہ کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کا راستہ اختیار کرکے ملک کیلئے مزید مشکلات کھڑی کریں ۔ جناب الطاف حسین نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے کہاکہ وہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور جس جماعت کی اکثریت ہو اسے اقتدار منتقل کردیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام خصوصاً کراچی تمام لسانی اکائیوں، قومیتوں اور مختلف مذاہب ومسالک سے تعلق رکھنے والوں کو زبردست شاباش پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہوگا۔جناب الطاف حسین نے اہل پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیے!! ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اور شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ کے وژن کا پاکستان بنائیں گے اور اس کیلئے ہم ایک دوسرے کو برداشت اور تسلیم کرنے کی عادت ڈالیں گے ، ایک دوسرے کو تسلیم کریں گے اور مل جل کر ملک کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں انتخابات میں کامیاب ہونے والی تمام جماعتوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور وہ جماعتیں جو حالیہ انتخابات میں عوامی حمایت حاصل نہ کرسکیں ان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر نظرڈالیں اور ان کی اصلاح کرکے پانچ سال بعد اگلے الیکشن کی تیاری کریں۔

12/23/2024 4:09:08 PM